اہم ترین

یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کا پولیس شہداء کے بچوں کیلئے پانچ کروڑ روپے کے وظائف کا اعلان

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور...

 گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار ویمن لاہور میں تین روزہ بین العلومی کانفرنس کا آغاز

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار ویمن گلبرگ، لاہور...

پنجاب یونیورسٹی،شراب کی بوتلیں برآمد خاتون سمیت تین گرفتار

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) لاہور میں پنجاب یونیورسٹی کی سیکیورٹی...

نجی کالجز میں ایم بی بی ایس داخلہ کی پہلی سلیکشن لسٹ جاری, العلیم کالج لاہور کا میرٹ سب سے زیادہ

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) نے پنجاب کے 34 نجی میڈیکل کالجوں میں 4,500 نشستوں پر ایم بی بی ایس داخلوں

کے لیے اوپن میرٹ اور اوورسیز پاکستانیوں کے کوٹے کی الگ الگ پہلی سلیکشن لسٹیں جاری کر دی ہیں۔ اوپن میرٹ کی پہلی سلیکشن لسٹ میں العلیم

میڈیکل کالج لاہور 91.6051 فیصد میرٹ کے ساتھ سرفہرست رہا، جبکہ سہارا میڈیکل کالج نارووال کا میرٹ سب سے کم 75.1354 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

اوپن میرٹ لسٹ کے مطابق شالامار میڈیکل کالج لاہور کا میرٹ 91.4768 فیصد، شریف میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کا 90.0909 فیصد، ایف ایم ایچ کالج آف

میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری لاہور کا 89.725 فیصد، لاہور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کا 88.6528 فیصد، اختر سعید میڈیکل کالج راولپنڈی کا 87.1167 فیصد،

اختر سعید میڈیکل کالج لاہور کا 87.0404 فیصد، راشد لطیف میڈیکل کالج لاہور کا 86.2028 فیصد، یونیورسٹی میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری لاہور کا

83.9361 فیصد، رہبر میڈیکل کالج لاہور کا 83.75 فیصد، وطیم میڈیکل کالج راولپنڈی کا 83.5364 فیصد، عزیز فاطمہ میڈیکل کالج فیصل آباد کا

اب پرچے امتحانی مراکز پر ہی پرنٹ ہوں گے،فیڈرل بورڈ نے سسٹم متعارف کرا دیا

83.50 فیصد، سینٹرل پارک میڈیکل کالج لاہور کا 82.5091 فیصد، ابو عمارہ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور کا 82.1639 فیصد، ملتان میڈیکل اینڈ ڈینٹل

کالج کا 81.5101 فیصد، آر ایل کے یو میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور کا 81.4972 فیصد، ایوسینا میڈیکل کالج لاہور کا 81.4389 فیصد اور سیالکوٹ

میڈیکل کالج کا میرٹ 81.425 فیصد رہا۔

اسی طرح کانٹی نینٹل میڈیکل کالج لاہور کا میرٹ 81.1667 فیصد، بختاور امین میڈیکل کالج ملتان کا 80.9091 فیصد، عذرا ناہید میڈیکل کالج لاہور کا

80.2222 فیصد، پاک ریڈ کریسنٹ میڈیکل کالج کا 79.0778 فیصد، یونیورسٹی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج فیصل آباد کا 78.8722 فیصد، انڈیپنڈنٹ میڈیکل

کالج فیصل آباد کا 77.6167 فیصد، اسلام میڈیکل کالج سیالکوٹ کا 77.5861 فیصد، ابواء میڈیکل کالج فیصل آباد کا 77.0253 فیصد، آر وائی کے

میڈیکل کالج رحیم یار خان کا 76.9737 فیصد، آمنہ عنایت میڈیکل کالج شیخوپورہ کا 76.3212 فیصد، ایم اسلام میڈیکل کالج گوجرانوالہ کا 76.25 فیصد،

نیازی میڈیکل کالج سرگودھا کا 75.8833 فیصد، کوئینز میڈیکل کالج قصور کا 75.8131 فیصد، شاہدہ اسلام میڈیکل کالج لودھراں کا 75.7917 فیصد

اور رائے میڈیکل کالج سرگودھا کا میرٹ 75.6091 فیصد رہا۔

دوسری جانب اوورسیز پاکستانیوں کے کوٹے کے تحت مجموعی طور پر 183 نشستیں الاٹ کی گئی ہیں، جس میں عذرا ناہید میڈیکل کالج لاہور کا میرٹ سب

سے زیادہ 78.6758 فیصد جبکہ اختر سعید میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور کا سب سے کم 59.5572 فیصد رہا۔ یو ایچ ایس نے پہلی سلیکشن لسٹ میں

کامیاب امیدواروں کو داخلہ یقینی بنانے کے لیے یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے فیس چالان ڈاؤن لوڈ کر کے 21 نومبر تک ابتدائی طور پر چھ لاکھ روپے

فیس جمع کرانے کی ہدایت کی ہے، جبکہ فیس کی ادائیگی کے بعد متعلقہ میڈیکل کالجوں میں جوائننگ دینا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔