Become a member

Get the best offers and updates relating to Liberty Case News.

― Advertisement ―

spot_img
Homeبریکنگ نیوزتعلیمی معیار کی بہتری کے لیے سکولو ں میں ہفتے کی تعطیل...

تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے سکولو ں میں ہفتے کی تعطیل ختم کرنے کی تجویز

تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے اسکولوں کی چھٹیوں میں کمی پر غور، ہفتے کی تعطیل ختم کرنے کی تجویز

لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) محکمہ اسکول ایجوکیشن نے طلبہ کی کارکردگی بہتر بنانے اور سلیبس کی بروقت تکمیل کے لیے تعلیمی کیلنڈر میں چھٹیوں کو کم کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں نجی اسکولوں کی نمائندہ تنظیموں نے مطالبہ کیا ہے کہ تعلیمی سال کو کم از کم 180 دن تک بڑھایا جائے اور اس مقصد کے لیے ہفتے کی چھٹی ختم کی جائے۔ پاک ایوانِ تعلیم کے سربراہ قاضی نعیم انجم نے تجویز پیش کی ہے کہ گرمی کی چھٹیاں صرف 2 ماہ جبکہ سردی کی چھٹیاں جنوری کے مہینے میں 10 دن تک محدود کی جائیں۔

قاضی نعیم انجم کا کہنا تھا کہ گزشتہ تعلیمی سال کے دوران غیر اعلانیہ چھٹیوں کے باعث صرف 127 دن اسکول کھل سکے، جس سے سلیبس مکمل کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تعلیمی خسارہ پورا کرنے کے لیے گرمیوں میں سمر کیمپ لگانے کی اجازت بھی دی جائے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن نے ان مطالبات پر ہمدردی سے غور کرنے اور تعلیمی معیار برقرار رکھنے کے لیے ضروری اقدامات کی یقین دہانی کرائی ہے۔