Categories: تازہ ترین

اردو یونیورسٹی کراچی کی زبوں حالی، سینیٹ قائمہ کمیٹی نے یونیورسٹی حکام کو 4 ستمبر کو طلب کر لیا

کراچی ( ایجو کیشن رپورٹر) وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون، سائنس و ٹیکنالوجی کے ملازمین کو تنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگی کا سنگین معاملہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت میں پہنچ گیا ہے۔ قائمہ کمیٹی نے یونیورسٹی کی مالی و انتظامی صورت حال، دستیاب فنڈز، واجبات، ملازمین کی تعداد

اور سنڈیکیٹ کی تشکیل سے متعلق مکمل تفصیلات طلب کر لی ہیں۔سینیٹ سیکریٹریٹ کے جاری کردہ نوٹس کے مطابق قائمہ کمیٹی کا اجلاس جمعہ 4 ستمبر 2026ء کو صبح 11 بجے گورنر ہاؤس کراچی میں منعقد ہوگا،

جس کی صدارت کمیٹی کی چیئرپرسن سینیٹر بشریٰ انجم بٹ کریں گی۔ اجلاس میں وفاقی اردو یونیورسٹی کراچی کے ملازمین کو درپیش شدید مالی بحران اور تنخواہوں و پنشن کی عدم ادائیگی پر یونیورسٹی حکام سے تفصیلی بریفنگ لی جائے گی۔

قائمہ کمیٹی کی جانب سے طلب کی گئی تفصیلات

وفاقی اردو یونیورسٹی، وائس چانسلر کے فیصلوں پر عملدرآمد روک دیا گیا، سینیٹ کی سب کمیٹی قائم

ملازمین کے کوائف یونیورسٹی میں تعینات تمام تدریسی اور غیر تدریسی ملازمین کی مجموعی تعداد اور تفصیلات۔
مالی گوشوارہ

تمام دستیاب فنڈز کی اکاؤنٹ وار تفصیلات سمیت تنخواہوں اور پنشن کے زیرِ التوا مالی واجبات کا مکمل گوشوارہ۔
سنڈیکیٹ کی صورتحال سنڈیکیٹ کی موجودہ تشکیل، ارکان کی مدتِ رکنیت اور خالی اسامیوں کی تفصیلی رپورٹ۔

اجلاس میں قائدِ ایوان سینیٹر محمد اسحاق ڈار، سینیٹر راحت جمالی، سینیٹر اشرف علی جتوئی، سینیٹر سید مسرور احسن، سینیٹر خالدہ عطیب، سینیٹر فلک ناز، سینیٹر فوزیہ ارشد، سینیٹر مرزا محمد آفریدی، سینیٹر گردیپ سنگھ، سینیٹر کامران مرتضیٰ اور سینیٹر سید وقار مہدی بطور ارکان شرکت کریں گے، جبکہ سینیٹر سرمد علی کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر تعلیم بلحاظ عہدہ اور وفاقی سیکریٹری تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کو بھی متعلقہ اداروں کے سربراہان کے ہمراہ اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

شانگلہ میں تکنیکی کالج کا اضافی حصہ یونیورسٹی کو دینے کی تجویز مسترد، عوام میں تشویش

شانگلہ (نامہ نگار) شانگلہ میں گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج کا اضافی حصہ یونیورسٹی کے حوالے کرنے…

7 گھنٹے ago

لاہور سمیت پنجاب کے تمام 9 تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان کر دیا

لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) صوبہ پنجاب کے تمام 9 تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو…

7 گھنٹے ago

آزاد جموں و کشمیر بورڈ، انٹرمیڈیٹ نتائج کا اعلان، محمد ابراہیم نے 1140 نمبرز کے ساتھ میدان مار لیا

میرپور (ایجو کیشن رپورٹر) آزاد جموں و کشمیر انٹرمیڈیٹ و ثانوی تعلیمی بورڈ میرپور نے…

19 گھنٹے ago

زرعی یونیورسٹی پشاور کے 113 اساتذہ اور افسروں کی اگلے گریڈ میں ترقیاں منظور

پشاور (ایجو کیشن رپورٹر)زرعی یونیورسٹی پشاور کی سنڈیکیٹ نے قواعد و ضوابط اور سنیارٹی ہارڈشپ کے…

23 گھنٹے ago

صوبے بھر میں انٹرمیڈیٹ کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان , حتمی نتائج اور تقسیمِ انعامات کی تقاریب آج ہوں گی

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) صوبہ پنجاب کے تمام 9 تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ (ایف اے، ایف…

23 گھنٹے ago

لاہور بورڈ انٹرمیڈیٹ نتائج 2026، مبشرہ اور سید محمد محی الدین 1158 نمبرز کے ساتھ باہم ٹاپر قرار

لاہور (ایجو کیشن رپرٹر) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) لاہور نے انٹرمیڈیٹ سالانہ…

24 گھنٹے ago