Categories: تازہ ترین

دوسالہ مدت مکمل ہوئے بغیر تبادلے غیر قانونی قرار

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کی جانب سے اساتذہ اور تعلیمی عملے کے لیے ایک بڑا ریلیف سامنے آیا ہے، جس کے تحت ایک ہی تعیناتی پر دو سال کی مدت مکمل ہونے سے قبل کیے جانے والے ملازمین کے تبادلوں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ٹرانسفر آرڈرز فوری طور پر معطل کر دیے گئے ہیں۔

واقعات کے مطابق محکمہ تعلیم کی اس پالیسی کو چیلنج کیے جانے کے بعد سیکرٹری تعلیم نے ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جاری کردہ تبادلہ احکامات کی معطلی کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کیا ہے۔ اس فیصلے سے متاثرہ اساتذہ، سینئر کلرکس اور دیگر تعلیمی عملے کو فوری ریلیف ملا ہے اور سیکرٹری تعلیم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ ان تمام ملازمین کے تبادلے فوری طور پر واپس لیے جائیں۔

واضح رہے کہ متعدد ملازمین نے ان تبادلوں کے خلاف خیبرپختونخوا سروس ٹربیونل سے رجوع کیا تھا، جہاں اپیلیٹ اتھارٹی نے کیس کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد ملازمین کے حق میں فیصلہ سنایا، جس کے نتیجے میں محکمہ تعلیم کو اپنے احکامات واپس لینا پڑے۔ اگرچہ محکمہ تعلیم کا مؤقف تھا کہ یہ تبادلے دو سالہ ٹینور پالیسی اور انتظامی ضروریات کے تحت کیے گئے تھے، لیکن ملازمین نے مؤقف اختیار کیا کہ مقررہ مدت سے پہلے تبادلہ قواعد و ضوابط کے سراسر منافی ہے۔

سیکرٹری ایجوکیشن کی جانب سے جاری نئے حکم نامے کے بعد تمام ملازمین کو ان کی سابقہ تعیناتیوں پر برقرار رکھا جائے گا۔ ماہرین کے مطابق یہ فیصلہ نہ صرف ہزاروں ملازمین کے تحفظ کے لیے اہم ہے بلکہ اس سے مستقبل میں تبادلوں کی پالیسی، ملازمین کے سروس حقوق اور انتظامی شفافیت کے حوالے سے ایک نئی بحث کا آغاز ہو گیا ہے۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

وی سی اوکاڑہ یونیورسٹی اور پی آر او کے خلاف 1 ارب ہرجانے کے کیس کی سماعت دونوں کو مچلکے جمع کرانے کی ہدایت

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)لاہور کی سیشن عدالت نے وی سی اوکاڑہ یونیورسٹی ڈاکٹر ساجد مبین اور…

12 گھنٹے ago

پنجاب میں اے آئی کریکولم اور ٹریننگ انیشیٹو کا آغاز، 1 لاکھ 60 ہزار سے زائد اساتذہ کو تربیت دی جائے گی: علی ڈار

(ایجو کیشن رپورٹر)لاہور پنجاب میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر مبنی تعلیمی انقلابی پروگرام "اے آئی…

12 گھنٹے ago

انٹرمیڈیٹ نتائج، طلبہ کا پشاور بورڈ کے خلاف احتجاج، یونیورسٹی روڈ بند

پشاور (نامہ نگار) انٹرمیڈیٹ کے حالیہ نتائج کے خلاف اسلامیہ کالج پشاور سمیت مختلف سرکاری…

1 دن ago

پنجاب میں ایس ٹی آئیز کی دوبارہ بھرتی اور موجودہ کی توسیع کا فیصلہ

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر کے سرکاری اسکولوں میں اساتذہ…

1 دن ago

انٹر میڈیٹ میں کپس ایجوکیشن سسٹم کی شاندار کامیابی، 73 ٹاپ پوزیشنز حاصل کر لیں

لاہور (پریس ریلیز/خصوصی رپورٹ) پاکستان بھر میں تعلیمی کامیابیوں اور شاندار رواں سفر کو برقرار…

1 دن ago

تعلیمی بورڈ لاہور، انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے رزلٹ کارڈز اب ہارڈ کے بجائے سافٹ فارم میں ملیں گے

لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو…

1 دن ago