okadah uniyorsti sandecate ne 65 takhariyon or 1700 malin ropay ke budget ki manzuri de di
اوکاڑہ یونیورسٹی سنڈیکیٹ نے 65 تقرریوں اور 1700 ملین روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی
لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)جامعہ اوکاڑہ کی سنڈیکیٹ نے اپنے 28ویں اجلاس میں سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر 61 نئی تقرریوں اور 4 ترقیوں کی منظوری دے دی،
جبکہ مالی سال 2025-26 کے لیے 1700 ملین روپے کے نظرثانی شدہ بجٹ کی بھی منظوری دے دی گئی۔ یہ بجٹ 19ویں فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں پیش کیا گیا تھا۔
سنڈیکیٹ اجلاس کی صدارت صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کی۔
اجلاس میں جامعہ اوکاڑہ کے رجسٹرار جمیل عاصم نے ایجنڈا پیش کیا جبکہ پبلک ریلیشن آفیسر شرجیل احمد نے موجودہ وائس چانسلر کے دورِ قیادت میں یونیورسٹی کی پیش رفت پر مبنی رپورٹ پیش کی۔ وزیر اعلیٰ تعلیم سمیت سنڈیکیٹ کے تمام اراکین ،جن میں پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد، پروفیسر ڈاکٹر محمد واجد، سلمان غنی، مظہر علی خان،
زاہدہ اظہر، میاں منیر احمد، چوہدری جاوید علاؤالدین، موطیہ بیگم، شازیہ خضر، شاہد امتیاز، غلام نبی اور جاوید اقبال بخاری شامل تھے
اجلاس کے اہم ایجنڈے میں مختلف شعبہ جات کے اساتذہ اور افسران کی تقرریوں کے لیے سلیکشن بورڈز کی منظوری شامل تھی۔ ان میں مالیکیولر بایولوجی کے اسسٹنٹ پروفیسر اور لیکچرر، قانون کے اسسٹنٹ پروفیسر، بین الاقوامی تعلقات کے اسسٹنٹ پروفیسر اور لیکچرر، فائن آرٹس کے اسسٹنٹ پروفیسر، کیمسٹری کے اسسٹنٹ پروفیسر، کامرس کے اسسٹنٹ پروفیسر، اسلامیات کے اسسٹنٹ پروفیسر، انگلش لسانیات کے لیکچرر، سپیشل ایجوکیشن کے اسسٹنٹ پروفیسر اور لیکچرر، بایو کیمسٹری کے لیکچرر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ORIC، اسسٹنٹ انجینئر (سول)، مینجمنٹ سائنسز کے اسسٹنٹ پروفیسر، ڈپٹی ٹریثرر اور سوشیالوجی کے لیکچرر کی تقرریاں شامل تھیں۔ سنڈیکیٹ نے تمام کیسز کی متفقہ طور پر منظوری دے دی۔
سنڈیکیٹ نے ڈے کیئر سینٹر اور ہاؤس الاٹمنٹ سے متعلق پالیسیوں کی بھی توثیق کی،
پشاور (سپیشل رپورٹر) جنوبی وزیرستان لوئر میں روزانہ کی بنیاد پر عائد کرفیو کے باعث…
کراچی (خبر نگار / این این آئی) وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کے تحت جناح…
ملتان (ایجو کیشن رپورٹر رپورٹر) صوبائی محتسب پنجاب نے ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر…
پاکپتن(نامہ نگار) اینٹی کرپشن پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے محکمہ تعلیم (ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ) پاکپتن کے اسسٹنٹ…
اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی اعلیٰ سطح کمیٹی نے وفاقی اردو یونیورسٹی کو…
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں ایک نیا اور اہم باب رقم…