بریکنگ نیوز

وفاقی دارالحکومت میں بھی کفایت شعاری مہم کے تحت 31 مارچ تک تعطیلات

وفاقی دارالحکومت میں بھی تعلیمی اداروں کی بندش کا اعلان: کفایت شعاری مہم کے تحت 31 مارچ تک تعطیلات

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی حکومت نے اسلام آباد کے تمام سرکاری اسکولوں اور کالجوں میں 16 سے 31 مارچ تک تعطیلات کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن (FDE) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ حکومتی کفایت شعاری پالیسی اور ایندھن کی بچت کی مہم کے تحت کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں کی بندش کے باوجود امتحانات سے متعلق تمام سرگرمیاں اور پہلے سے طے شدہ شیڈول حسبِ معمول برقرار رہیں گے اور ان میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ اس کے علاوہ بی ایس (BS) پروگرامز کی تمام کلاسز کو فوری طور پر آن لائن منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ طلبہ کا تعلیمی حرج نہ ہو۔

انتظامی امور کو چلانے کے لیے ورک فرام ہوم پالیسی بھی متعارف کروائی گئی ہے، جس کے تحت تعلیمی اداروں کا 50 فیصد انتظامی عملہ گھر سے کام کرنے کا پابند ہوگا۔ اس فیصلے کا اطلاق اسلام آباد کی حدود میں قائم تمام وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں پر فوری طور پر ہوگا۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

ایم ڈی بی-ٹیوٹا عبدالکبیر زرکون کا ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر سرکی روڈ کا دورہ، تربیتی سہولیات کا جائزہ

کوئٹہ(ایجو کیشن رپورٹر)بلوچستان ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر عبدالکبیر زرکون نے…

12 منٹس ago

ابوظہبی انٹرنیشنل بک فیئر 2026 میں پاکستان پویلین کا افتتاح

ابوظہبی(مانیٹرنگ ڈیسک) ابوظہبی انٹرنیشنل بک فیئر 2026 میں پاکستان پویلین کا باقاعدہ افتتاح کر دیا…

22 منٹس ago

قومی اوپن سورس تعلیمی ڈیٹا پلیٹ فارم کی تیاری پر کام جاری

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر)پاکستان میں غیر ملکی مالی معاونت سے جاری تعلیمی اصلاحات کے منصوبے  (ایکشنز…

40 منٹس ago

کراچی انٹر بورڈ، کامرس گروپس کے نتائج کا اعلان، پرائیویٹ کالج نے تمام پوزیشنز اپنے نام کر لیں

کراچی (ایجو کیشن رپورٹر)  اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت کے کامرس…

5 گھنٹے ago

پرائمری سکولوں میں خاکروب کی پوسٹ کی منظوری دی جائے، صدر اپٹا

پشاور (سپیشل رپورٹر)  آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن (اپٹا) خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر عزیز…

6 گھنٹے ago

بلوچستان، 95 یونیورسٹی اساتذہ ملازمت سے برطرف، مزید 2 کے خلاف مقدمات زیر التوا

کوئٹہ (نیوز ڈیسک)  بلوچستان حکومت نے ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں…

6 گھنٹے ago