Categories: بریکنگ نیوز

اوکاڑہ یونیورسٹی خاتون پروفیسر ہراسانی کیس، وائس چانسلر اور پی ار او 3 نوٹسز کے بعد عدالت میں پیش

 

لاہور(کورٹ رپورٹر)اوکاڑہ یونیورسٹی میں مبینہ  ہراسانی، بدنامی، اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر یونیورسٹی آف اوکاڑہ کی استاد ڈاکٹر شہلا ہنی کی جانب سے دائر کردہ فوجداری استغاثہ (Criminal Complaint) میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ کیس کی سماعت کے دوران مسلسل تین نوٹسز جاری ہونے کے بعد آج وائس چانسلر یونیورسٹی آف اوکاڑہ ڈاکٹر ساجد مبین اور پی آر او شرجیل اپنے وکیل کے ہمراہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالغفار کی عدالت میں پیش ہوئے اور اپنی حاضری لگوائی۔

استغاثہ کے اہم نکات اور الزامات:

متاثرہ خاتون پروفیسر نے تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 499، 500، 501، 502 اور 34 کے تحت عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔ دائر کردہ درخواست کے متن کے مطابق:

ہراسانی اور انتقامی کارروائیاں: درخواست گزار کا الزام ہے کہ غیر قانونی و ناپسندیدہ مطالبات تسلیم نہ کرنے پر وائس چانسلر کی جانب سے مبینہ طور پر ہراساں کیا گیا، تنخواہ اور ٹی ٹی ایس مراعات روکی گئیں، اور ترقی کے عمل میں رکاوٹیں کھڑی کی گئیں۔

پوسٹ ڈاکٹریٹ اور جوائننگ کا تنازع: ڈاکٹر شہلا ہنی کے مطابق وہ ایچ ای سی (HEC) اور یونیورسٹی سے این او سی (NOC) و باقاعدہ رخصت منظور کروا کر پوسٹ ڈاکٹریٹ کے لیے بیرونِ ملک گئی تھیں۔ تاہم، واپس آمد پر 25 مارچ 2026 کو جمع کرائی گئی جوائننگ رپورٹ کو 26 مارچ کو بلا جواز رد کر دیا گیا۔

کردار کشی کی مہم: درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ یونیورسٹی کی سرکاری ویب سائٹ، سوشل میڈیا صفحات اور مختلف ذرائع ابلاغ پر درخواست گزار کو "بلیک میلر” اور غیر حاضر قرار دے کر ان کی کردار کشی کی گئی اور خفیہ رپورٹ بھی عام کی گئی۔

عدالت سے استدعا:

ڈاکٹر شہلا ہنی نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ملزمان کے خلاف دفعہ 500 پی پی سی کے تحت کارروائی کی جائے، انہیں قانون کے مطابق سزا دی جائے اور انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن لاہور نے ڈپلومہ ہولڈرز کے نتائج جاری کر دیے، ڈی اے ای کا تناسب 70.82 فیصد رہا

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن لاہور نے آپنے زیر انتظام ہونیوالے ڈپلومہ آف…

2 گھنٹے ago

خیبر میڈیکل یونیورسٹی کی طالبہ کو ہراساں اور بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

پشاور (سپيشل رپورٹر) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) پشاور…

7 گھنٹے ago

سکول ایجوکیشن نے ‘ایکسٹریم ہارڈ شپ’ کے تحت اساتذہ کے تبادلوں پر عائد پابندی ختم

لاہور (سپيشل رپورٹر) محکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کے لیے  "ایکسٹریم ہارڈ شپ" (شدید انسانی/طبی…

7 گھنٹے ago

کراچی میں 18 گھنٹےلوڈشیڈنگ، سکولوں کی طالبات سڑکوں پر نکل آئیں

کراچی میں بجلی کی شدید لوڈشیڈنگ: اسکولوں کی طالبات سڑکوں پر نکل آئیں، 18 گھنٹے…

17 گھنٹے ago

سندھ کی یونیورسٹیاں، وائس چانسلرز کی مدت میں توسیع پر سیاسی اثر و رسوخ کا انکشاف

کراچى (اسپيشل رپورٹر) سندھ کی سرکاری جامعات میں موجودہ وائس چانسلرز کی مدتِ ملازمت میں…

17 گھنٹے ago

پی ٹی آئی احتجاج ، اسلام آباد اور راولپنڈی کے تعلیمی ادارے بند، یونیورسٹیاں آن لائن موڈ پر منتقل ہونا شروع

اسلام آباد (ایجو کیشن رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے متوقع احتجاج اور…

17 گھنٹے ago