Categories: داخلے

پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کا میٹرک اور انٹر سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا شیڈول جاری

* میٹرک (دسویں جماعت) کے نتائج کا اعلان 6 اگست اور نویں جماعت کا رزلٹ 2 ستمبر کو آئے گا

* انٹر پارٹ ٹو (بارہویں جماعت) کے نتائج کا اعلان 23 ستمبر جبکہ فرسٹ ایئر (گیارہویں جماعت) کا رزلٹ 22 اکتوبر کو جاری ہوگا

لاہور (سپیشل رپورٹر)

پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے زیرِ اہتمام میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کے اعلان کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ صوبہ بھر کے لاکھوں طلبہ و طالبات کا انتظار ختم ہونے کو ہے اور تمام امتحانی بورڈز نے رزلٹ کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل کر دی ہیں۔

میٹرک (نویں اور دسویں) کے نتائج کا شیڈول

جاری کردہ شیڈول کے مطابق، تمام تعلیمی بورڈز کی جانب سے میٹرک (دسویں جماعت) کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان 6 اگست 2026 کو کیا جائے گا۔ اسی طرح، نویں جماعت کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان 2 ستمبر 2026 کو کیا جائے گا۔

انٹر (گیارہویں اور بارہویں) کے نتائج کا شیڈول

ہائر سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ (انٹر میڈیٹ) کے حوالے سے جاری کردہ تاریخوں کے مطابق، سیکنڈ ایئر (بارہویں جماعت) کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان 23 ستمبر 2026 کو ہوگا۔ جبکہ فرسٹ ایئر (گیارہویں جماعت) کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان 22 اکتوبر 2026 کو کیا جائے گا۔

پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈز مقررہ تاریخوں پر صبح کے وقت پوزیشن ہولڈرز کے ناموں اور تفصیلی نتائج کا آن لائن اور گزٹ کے ذریعے باقاعدہ اعلان کریں گے۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

سابقہ گولڈ میڈلسٹ امیدوار پی ایم ایس نتائج کے خلاف ہائیکورٹ پہنچ گئی

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…

6 منٹس ago

لاہور، سندر کے علاقے میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو دھمکیاں دینے اور توڑ پھوڑ کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…

1 گھنٹہ ago

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…

3 گھنٹے ago

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…

3 گھنٹے ago

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…

4 گھنٹے ago

فرانس،طلبا کا احتجاج چھٹے روز میں داخل،1747گرفتار

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…

4 گھنٹے ago