اکیڈمیز / ٹیوشن سنٹرز بارے حکومتی کوتاہی بے نقاب، قانون سازی کا بل 8 ماہ سے التوا کا شکار، حکومتی ترجیحات پر سوالات کھڑے ہو گئے

اکیڈمیز اور ٹیوشن سنٹرز کے حوالے سے پنجاب اسمبلی کی کوتاہی بے نقاب؛ ایم پی اے امجد علی جاوید کا قانون سازی کا بل 8 ماہ سے التوا کا شکار ہونے کا انکشاف، حکومتی ترجیحات پر سنگین سوالات کھڑے ہو گئے

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)

لاہور کے تعلیمی اداروں میں پیش آنے والے حالیہ دلخراش حادثات کے بعد اب صوبے میں اکیڈمیز اور ٹیوشن سنٹرز کو ریگولیٹ کرنے کے حوالے سے پنجاب اسمبلی کی مجرمانہ کوتاہی بھی سامنے آ گئی ہے۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ سے تعلق رکھنے والے رکنِ صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) امجد علی جاوید کی جانب سے اکیڈمیز اور ٹیوشن سنٹرز سے متعلق پیش کیا گیا اہم ترین قانونی بل گزشتہ 8 ماہ سے اسمبلی میں التوا کا شکار ہے۔

امجد علی جاوید نے آٹھ ماہ قبل صوبے میں موجود اکیڈمیز اور ٹیوشن سنٹرز کے حوالے سے جامع قانون سازی پر زور دیتے ہوئے پنجاب اسمبلی میں ایک باقاعدہ بل منظوری کے لیے جمع کروایا تھا۔ اس بل میں انہوں نے واضح طور پر ذکر کیا تھا کہ صوبے بھر میں قائم نجی اکیڈمیوں اور ٹیوشن سنٹرز کے خلاف طالب علموں کو ہراساں کرنے، مارپیٹ اور منشیات (نشہ) کے استعمال سے متعلق سنگین شکایات موصول ہوتی ہیں، لیکن چونکہ حکومت اور متعلقہ محکموں کے پاس ان اداروں کی رجسٹریشن اور کوئی باقاعدہ ڈیٹا موجود نہیں ہے، اس لیے ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہو پاتی۔ انہوں نے بل میں موقف اختیار کیا تھا

کہ ان تمام اداروں کو فوری طور پر قانون اور ضابطے کے دائرے میں لایا جائے تاکہ طلبہ و طالبات سے متعلق شکایات کو موثر طریقے سے حل کیا جا سکے۔ ایم پی اے امجد علی جاوید نے ‘اردو تعلیم ڈاٹ کام’ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے گہرے گلے کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت جن بلز پر قانون سازی چاہتی ہے وہ تو راتوں رات اسمبلی سے پاس کروا لیے جاتے ہیں، لیکن جہاں حکومتی پسند و ناپسند کا معاملہ آ جائے تو پھر عوامی مفاد کے ایسے اہم بل مہینوں اور سالوں اسمبلیوں کی فائلوں میں دبے پڑے رہتے ہیں، جس کا خمیازہ عوام اور معصوم طلبہ کو بھگتنا پڑ رہا ہے

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

وی سی اوکاڑہ یونیورسٹی اور پی آر او کے خلاف 1 ارب ہرجانے کے کیس کی سماعت دونوں کو مچلکے جمع کرانے کی ہدایت

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)لاہور کی سیشن عدالت نے وی سی اوکاڑہ یونیورسٹی ڈاکٹر ساجد مبین اور…

4 گھنٹے ago

پنجاب میں اے آئی کریکولم اور ٹریننگ انیشیٹو کا آغاز، 1 لاکھ 60 ہزار سے زائد اساتذہ کو تربیت دی جائے گی: علی ڈار

(ایجو کیشن رپورٹر)لاہور پنجاب میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر مبنی تعلیمی انقلابی پروگرام "اے آئی…

4 گھنٹے ago

انٹرمیڈیٹ نتائج، طلبہ کا پشاور بورڈ کے خلاف احتجاج، یونیورسٹی روڈ بند

پشاور (نامہ نگار) انٹرمیڈیٹ کے حالیہ نتائج کے خلاف اسلامیہ کالج پشاور سمیت مختلف سرکاری…

21 گھنٹے ago

پنجاب میں ایس ٹی آئیز کی دوبارہ بھرتی اور موجودہ کی توسیع کا فیصلہ

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر کے سرکاری اسکولوں میں اساتذہ…

1 دن ago

انٹر میڈیٹ میں کپس ایجوکیشن سسٹم کی شاندار کامیابی، 73 ٹاپ پوزیشنز حاصل کر لیں

لاہور (پریس ریلیز/خصوصی رپورٹ) پاکستان بھر میں تعلیمی کامیابیوں اور شاندار رواں سفر کو برقرار…

1 دن ago

تعلیمی بورڈ لاہور، انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے رزلٹ کارڈز اب ہارڈ کے بجائے سافٹ فارم میں ملیں گے

لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو…

1 دن ago