Categories: ایچ ای سی

ایچ ای سی اور پی ایس ای بی کا ڈگری تصدیق نظام یکجا کرنے کا معاہدہ

آئی ٹی ماہرین کی ڈگریاں اب ڈیجیٹل تصدیق ہوں گی، قومی ڈیجیٹل ٹیلنٹ پول قائم کرنے کا فیصلہ

لاہور (سپیشل رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (پی ایس ای بی) کے مابین ڈگریوں کی تصدیق کے نظام کو یکجا کرنے کا اہم معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت اعلیٰ تعلیم یافتہ طلبہ اور آئی ٹی ماہرین کی ڈگریوں کی اب ڈیجیٹل تصدیق کی جائے گی۔

اس سلسلے میں منعقدہ تقریب میں چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر نیاز احمد اور سی ای او پی ایس ای بی فیصل جدی نے مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے۔ اس موقع پر پاکستان کا پہلا قومی تصدیق شدہ ڈیجیٹل ٹیلنٹ پول قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ڈگری ویری فکیشن کے نظام کی یکجائی سے ڈیجیٹل ورک فورس میں شفافیت اور اعتماد بڑھے گا، جبکہ پاکستانی آئی ٹی پروفیشنلز کے لیے عالمی اور مقامی سطح پر روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ تعلیمی اداروں اور صنعت کے باہمی ربط سے ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کو تقویت ملے گی۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

سابقہ گولڈ میڈلسٹ امیدوار پی ایم ایس نتائج کے خلاف ہائیکورٹ پہنچ گئی

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…

3 گھنٹے ago

لاہور، سندر کے علاقے میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو دھمکیاں دینے اور توڑ پھوڑ کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…

4 گھنٹے ago

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…

6 گھنٹے ago

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…

6 گھنٹے ago

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…

6 گھنٹے ago

فرانس،طلبا کا احتجاج چھٹے روز میں داخل،1747گرفتار

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…

7 گھنٹے ago