Categories: سکولز

پنجاب, سکولوں میں صبح کی دعا اور بزمِ ادب کی سرگرمیاں لازمی قرار

نیشنل ایکشن پلان کے تحت محکمہ سکول ایجوکیشن کا نجی و سرکاری سکولوں کے لیے نیا مراسلہ جاری

لاہور (سپیشل رپورٹر) محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبہ بھر کے سرکاری اور نجی سکولوں کے لیے نیا مراسلہ جاری کرتے ہوئے تمام چیف ایگزیکٹو آفیسرز (سی ای اوز) کو نئی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔

مراسلے کے مطابق تمام سرکاری اور نجی سکولوں میں صبح کی دعا باقاعدگی سے کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ طلبہ میں حب الوطنی کے فروغ کے لیے بزمِ ادب سمیت مختلف غیر نصابی سرگرمیوں کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ محکمہ نے طلبہ میں قومی یکجہتی، قومی شعور اور شہری ذمہ داری کے احساس کو اجاگر کرنے کے لیے خصوصی تقریبات اور آگاہی سرگرمیوں کے انعقاد کی بھی ہدایت کی ہے۔ اس سلسلے میں تمام سکولوں میں "مرکۂ حق” کے موضوع پر آگاہی لیکچرز منعقد کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ اقدامات نظرثانی شدہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے تحت کیے جا رہے ہیں، اور تمام تعلیمی اداروں کو جاری کردہ احکامات پر من و عن عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ مراسلے پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا اور متعلقہ حکام اس کی نگرانی بھی کریں گے۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

سابقہ گولڈ میڈلسٹ امیدوار پی ایم ایس نتائج کے خلاف ہائیکورٹ پہنچ گئی

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…

1 گھنٹہ ago

لاہور، سندر کے علاقے میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو دھمکیاں دینے اور توڑ پھوڑ کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…

3 گھنٹے ago

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…

4 گھنٹے ago

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…

5 گھنٹے ago

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…

5 گھنٹے ago

فرانس،طلبا کا احتجاج چھٹے روز میں داخل،1747گرفتار

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…

5 گھنٹے ago