Appointment of permanent chairmen in education boards, final stage of interviews completed, Appointment of permanent chairmen in education boards, final stage of interviews completed,
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات خود انٹرویوز لے رہے ہیں، امیدواروں کی اے آئی اور ٹیکنالوجی کی مہارت کا کڑا امتحان
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز میں مستقل چیئرمینز کی تعیناتی کے لیے انتخابی عمل اپنے آخری اور اہم ترین مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے شارٹ لسٹ کیے گئے 50 امیدواروں کے انٹرویوز لینے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے تاکہ میرٹ کی بنیاد پر موزوں ترین افسران کا انتخاب کیا جا سکے۔
محکمہ تعلیم کے مطابق تعلیمی بورڈز کی سربراہی کے لیے مجموعی طور پر 250 سے زائد امیدواروں نے درخواستیں دی تھیں، جن کی ابتدائی اسکروٹنی اور انٹرویوز کے بعد 50 امیدواروں کو حتمی مرحلے کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا۔ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات ان تمام امیدواروں کے انٹرویوز خود لے رہے ہیں تاکہ شفافیت کو ہر سطح پر یقینی بنایا جا سکے۔
جدید مہارتوں پر توجہ، انٹرویوز کے دوران وزیر تعلیم امیدواروں کی انتظامی صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ ان کی ٹیکنالوجی سے آگاہی کو خاص طور پر جانچ رہے ہیں۔ امیدواروں سے مندرجہ ذیل پہلوؤں پر سوالات کیے جا رہے ہیں:
وزیر تعلیم کا موقف، رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ "تعیناتی کے لیے نو پرچی، نو سفارش، صرف میرٹ” کا اصول اپنایا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بورڈز کے چیئرمینز کی میرٹ پر تعیناتی سے نہ صرف امتحانی نظام بہتر ہوگا بلکہ نظام میں شفافیت اور عوامی اعتماد میں بھی اضافہ ہوگا۔
مستقل چیئرمینز کی تعیناتی سے تعلیمی بورڈز میں برسوں سے جاری ایڈہاک ازم کا خاتمہ ہوگا اور امتحانی ریفارمز کے عمل میں تیزی آئے گی۔
پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…
لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…
ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…
مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…
پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…
پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…