گورنر خیبر پختونخوا کے مشیر تعلیم و سماجی بہبود ڈاکٹر عامر عبداللہ سوات پبلک لائبریری میں انٹیگریٹڈ اینڈ ڈیجیٹل لائبریری مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح کرنے کے بعد دعا کرتے ہوئے
سوات (نمائندہ حصوصی) گورنر خیبر پختونخوا کے مشیر برائے تعلیم و سماجی بہبود ڈاکٹر عامر عبداللہ نے سوات
پبلک لائبریری میں انٹیگریٹڈ اینڈ ڈیجیٹل لائبریری مینجمنٹ سسٹم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ اس جدید نظام کے تحت
صوبے کی پبلک لائبریریوں میں موجود کتب، آرکائیوز، کتابوں کے کیٹلاگز اور دیگر علمی و تحقیقی مواد کی فہرستیں
اب آن لائن دستیاب ہوں گی، جس سے قارئین اور محققین کو مطلوبہ مواد کی تلاش اور اس تک رسائی میں سہولت
میسر آئے گی۔
نئے نظام کے تحت لائبریری کی رکنیت حاصل کرنے کا عمل بھی مکمل طور پر ڈیجیٹل بنا دیا گیا ہے۔ خواہش مند افراد
آن لائن درخواست فارم پُر کر کے جمع کرا سکیں گے جس کے بعد انہیں کیو آر کوڈ جاری کیا جائے گا اور مقررہ ممبرشپ
فیس کی ادائیگی کے بعد ان کی رکنیت فعال ہو جائے گی۔ اس نظام کی بدولت صارفین کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے
ذریعے مربوط پبلک لائبریریوں میں دستیاب علمی و تحقیقی مواد تک رسائی حاصل ہوگی۔ افتتاح کے بعد ڈاکٹر عامر
یونیورسٹی آف سندھ جامشورو میں 12 اعلیٰ انتظامی و تکنیکی اسامیوں پر کنٹریکٹ بھرتیوں کا اعلان
عبداللہ نے خود آن لائن ممبرشپ فارم پُر کر کے اس ڈیجیٹل نظام کے تحت پہلی رکنیت حاصل کی۔
اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے مشیرِ تعلیم نے کہا کہ ان کی ہدایات کی روشنی میں متعلقہ عملے نے یہ اہم کام
مختصر مدت میں مکمل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا اگلا مرحلہ صوبے کی تمام پبلک لائبریریوں کے لیے
یکساں ممبرشپ کا نظام متعارف کرانا ہے تاکہ کتب بینی کے شوقین افراد، طلبہ، اساتذہ اور محققین ایک ہی
ممبرشپ کے ذریعے صوبے کی کسی بھی پبلک لائبریری کی سہولیات اور دستیاب علمی ذخیرے سے استفادہ کر
سکیں۔ اس دوران صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے ڈائریکٹر لائبریریز کو
ایک ہفتے کی مہلت دی اور ہدایت کی کہ وہ ذاتی طور پر صفائی کے انتظامات کی نگرانی کریں اور لائبریری کے تمام
حصوں میں صفائی اور نظم و ضبط کو یقینی بنائیں۔
فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر) ایک روزہ کمشنر فیصل آباد رامین فاطمہ نے اسسٹنٹ کمشنر سمندری…
پشاور (ایجوکیشن رپورٹر) محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا نے صوبے بھر کے تمام…
جامشورو (ایجوکیشن رپورٹر) یونیورسٹی آف سندھ، علامہ آئی آئی قاضی کیمپس جامشورو نے صوبہ سندھ…
کوئٹہ (ایجوکیشن رپورٹر) بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ صوبے بھر…
ملتان (ایجوکیشن رپورٹر) محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کو نارتھ پنجاب، سینٹرل پنجاب اور ساؤتھ پنجاب…
ملتان(ایجوکیشن رپورٹر) بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے مین گیٹ پر مبینہ طور پر بس ڈرائیور اور…