یونیورسٹی آف سندھ جامشورو میں 12 اعلیٰ انتظامی و تکنیکی اسامیوں پر کنٹریکٹ بھرتیوں کا اعلان
جامشورو (ایجوکیشن رپورٹر) یونیورسٹی آف سندھ، علامہ آئی آئی قاضی کیمپس جامشورو نے صوبہ سندھ کا
ڈومیسائل رکھنے والے اہل امیدواروں سے خالصتاً کنٹریکٹ اور میعادی بنیادوں پر 12 انتظامی و تکنیکی اسامیوں کے
لیے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ جاری کردہ اشتہار کے مطابق خالی اسامیوں میں بی پی ایس 21 کے مساوی
ڈائریکٹر آفس آف ریسرچ، انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن (ORIC) کی ایک اسامی جبکہ بی پی ایس 20 کے مساوی
ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ گریجویٹ اسٹڈیز، رجسٹرار (مدتی اسامی)، ڈائریکٹر ایڈمیشنز، کنٹرولر آف ایگزامینیشن اور
کنسلٹنگ ایڈوائزر کی ایک ایک اسامی شامل ہے۔ اس کے علاوہ بی پی ایس 19 کے مساوی پراجیکٹ ڈائریکٹر، انسپکٹر
آف کالجز اور ڈائریکٹر کیمپس سکیورٹی جبکہ بی پی ایس 17 کے مساوی نیٹ ورک انجینئر، سسٹم ایڈمنسٹریٹر اور لا
آفیسر کی ایک ایک اسامی پر بھی بھرتیاں کی جائیں گی۔
فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے مختلف وزارتوں کی سینکڑوں اسامیوں کے تحریری امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا۔
تمام اسامیوں کی مجموعی میعاد تین سال مقرر کی گئی ہے، تاہم ابتدائی تقرری ایک سال کے لیے عمل میں لائی
جائے گی جس میں توسیع آزمائشی مدت کے دوران تسلی بخش کارکردگی سے مشروط ہوگی۔ بیشتر اعلیٰ عہدوں کے
لیے عمر کی بالائی حد 55 سال، کنسلٹنگ ایڈوائزر اور ڈائریکٹر کیمپس سکیورٹی کے لیے 62 سال جبکہ بی پی ایس
17 کی اسامیوں کے لیے 40 سال مقرر کی گئی ہے اور ہر عہدے کے لیے متعلقہ تعلیمی قابلیت و پیشہ ورانہ تجربہ
لازمی قرار دیا گیا ہے۔
خواہشمند امیدوار یونیورسٹی کی ویب سائٹ کے ذریعے 15 دسمبر 2026 تک آن لائن درخواستیں جمع کروا سکتے
ہیں۔ امیدواروں کو آن لائن چالان کے ذریعے سیریل نمبر 1 تا 6 کی اسامیوں کے لیے 5 ہزار روپے، سیریل نمبر 7 تا 9
کے لیے 4 ہزار روپے اور سیریل نمبر 10 تا 12 کے لیے 3 ہزار روپے فیس ادا کرنا ہوگی، جبکہ پہلے سے برسرِ روزگار
امیدواروں کو محکمانہ توسط سے درخواست ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
کوئٹہ (ایجوکیشن رپورٹر) بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ صوبے بھر…
ملتان (ایجوکیشن رپورٹر) محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کو نارتھ پنجاب، سینٹرل پنجاب اور ساؤتھ پنجاب…
ملتان(ایجوکیشن رپورٹر) بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے مین گیٹ پر مبینہ طور پر بس ڈرائیور اور…
اسلام آباد (سپیشل رپورٹر)فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے مختلف وزارتوں کی سینکڑوں اسامیوں کے تحریری…
لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)منہاج یونیورسٹی مادرملت روڈمیں کانووکیشن 2026 کی تقریب ہوئی ۔ 1700 طلبہ و…
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی کوریا میں نوجوانوں کے مستقبل کے ایک امتحان کی خاطر…