Categories: کالجز

والی بال( بوائز اینڈ گرلز)، کبڈی( بوائز) چمپین شپ کی اختتامی تقریب

وزیر اعلی پنجاب چوتھا ہائیر ایجوکیشن پنجاب سپورٹس ایونٹس ( پنجاب سطح )کے والی بال( بوائز اینڈ گرلز)، کبڈی( بوائز) چمپین شپ کی اختتامی تقریب کی جھلکیاں

وزیراعلی پنجاب چوتھا ہائیر ایجوکیشن پنجاب سپورٹس ایونٹس ( پنجاب سطح )کے والی بال( بوائز اینڈ گرلز)، کبڈی( بوائز) چمپین شپس کی اختتامی تقریب گورنمنٹ گریجویٹ کالج شیخوپورہ میں منعقد ہوئی *جسکےمہمان خصوصی خوبصورت ، خوب سیرت، شیریں لب و لہجہ کے مالک، انتہائی قابل اور مخنتی سپیشل سیکرٹری جناب محمد تجمل عباس رانا تھے, دیگر مہمان اعزاز میں اس ایونٹ کے روح رواں، ڈی پی آئی کالجز پنجاب ڈاکٹر سید عنصر اظہر ، مس عطیہ عظمت ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب ، جناب احسن مختار ڈائریکٹر کالجز لاہور ڈویژن اور محمدوقاص اکبر*

ڈی پی آئی کالجز پنجاب تھے* تقریب کا باقاعدہ آغاذ تلاوت قران پاک اور نعت رسول مقبول ﷺ سے کیا گیا, اس کے بعد پنڈال میں کھڑے ھو کرحاضرین نے یک ذبان ھوکر قومی ترانہ پڑھا۔ کھلاڑی اپنے اپنے ڈویڑن کے رنگ سرخ،سبز۔گلابی نیلے ،گرے۔فیروزی ، نارنجی رنگوں کے یونیفارم میں ملبوس سینے پر چمچماتے تمغے سجائے بہت پیارے لگ رہے تھے ،کھیل کا میدان بھی مغلائی خیموں، بسنتی رنگوں کے جھنڈوں ، جھنڈیوں، غباروں ، پھولوں سے سجا تھا ہر سو رنگ بکھرے ،خوشبو، خوشیاں، مسکراہٹیں،قہقہے،چٹکلے، ھمت ،حوصلہ ،عزم ،جوش اور جذبے سے معمور فضاؤں نے ہائیر ایجوکیشن پنجاب کے بہت اچھے مستقبل کی نوید سنائی اور پیغامِ حیات دیا ،ہر طرف محبتوں کی نگری آباد تھی۔

کھلاڑیوں نے اپنے ابنے ایونٹ میں طاقت اور فن کا بھرپور مظاہرہ کیا اور حاظرین بھی تالیوں اور نعروں کی گونج میں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے رھے طاقت فن مہارت پھرتی جوش جذبہ آج یہ سب اس ایونٹ میں دیکھنے کو ملا۔ بلاشبہ جب بہترین حکمت عملی۔نیک نیتی ۔ایمانداری میرٹ اور کچھ کر دکھانے کا جذبہ ھو تو کم سے کم وسائل اور کم سے کم افرادی قوت بھی کامیابی میں رکاوٹ نہیں بنتے ۔اس شاندار کامیابی پر ڈائریکٹر ایجوکیشن کالجز لاہور جناب احسن مختار۔ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز مس عظمی ادریس ،پرنسپل مس نغمانہ محمد یار ، تمام پرنسپلز سپورٹس ونگ ڈی پی آئی کالجز ، فزیکل ایجوکیشن کے اساتذہ ، کوچز اور کھلاڑیوں کو بہت بہت شاباش اور مبارکباد آپ نے اس ایونٹ کو کامیاب بنانے پر قابل فخر کام کیا۔

*

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

جنوبی وزیرستان لوئیر میں کرفیو کیخلاف طلبہ کا مظاہرہ، نرمی کا مطالبہ

پشاور (سپیشل رپورٹر) جنوبی وزیرستان لوئر میں روزانہ کی بنیاد پر عائد کرفیو کے باعث…

27 منٹس ago

گورنر ہاوس کراچی میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب

کراچی (خبر نگار / این این آئی) وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کے تحت جناح…

49 منٹس ago

ایمرسن یونیورسٹی کے وی سی پر ہراساں کرنے کے الزامات، صوبائی محتسب نے سماعت کے لیے تاریخ مقرر کر دی

ملتان (ایجو کیشن رپورٹر رپورٹر) صوبائی محتسب پنجاب نے ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر…

19 گھنٹے ago

پاکپتن, اینٹی کرپشن کی ریڈ، 40 ہزار رشوت لیتے محکمہ تعلیم کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار

پاکپتن(نامہ نگار) اینٹی کرپشن پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے محکمہ تعلیم (ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ) پاکپتن کے اسسٹنٹ…

19 گھنٹے ago

اردو یونیورسٹی کی زبوں حالی، ایچ ای سی کی اعلیٰ کمیٹی کی موجودہ قیادت تبدیل کرنے کی سفارش

 اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) ہائیر ایجوکیشن کمیشن  کی اعلیٰ سطح کمیٹی نے وفاقی اردو یونیورسٹی کو…

19 گھنٹے ago

سندھ اسمبلی کا تاریخی فیصلہ، کراچی کو ’فاطمیہ انٹرنیشنل یونیورسٹی‘ کا تحفہ، بل متفقہ طور پر منظور

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں ایک نیا اور اہم باب رقم…

21 گھنٹے ago