تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے اسکولوں کی چھٹیوں میں کمی پر غور، ہفتے کی تعطیل ختم کرنے کی تجویز
لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) محکمہ اسکول ایجوکیشن نے طلبہ کی کارکردگی بہتر بنانے اور سلیبس کی بروقت تکمیل کے لیے تعلیمی کیلنڈر میں چھٹیوں کو کم کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں نجی اسکولوں کی نمائندہ تنظیموں نے مطالبہ کیا ہے کہ تعلیمی سال کو کم از کم 180 دن تک بڑھایا جائے اور اس مقصد کے لیے ہفتے کی چھٹی ختم کی جائے۔ پاک ایوانِ تعلیم کے سربراہ قاضی نعیم انجم نے تجویز پیش کی ہے کہ گرمی کی چھٹیاں صرف 2 ماہ جبکہ سردی کی چھٹیاں جنوری کے مہینے میں 10 دن تک محدود کی جائیں۔
قاضی نعیم انجم کا کہنا تھا کہ گزشتہ تعلیمی سال کے دوران غیر اعلانیہ چھٹیوں کے باعث صرف 127 دن اسکول کھل سکے، جس سے سلیبس مکمل کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تعلیمی خسارہ پورا کرنے کے لیے گرمیوں میں سمر کیمپ لگانے کی اجازت بھی دی جائے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن نے ان مطالبات پر ہمدردی سے غور کرنے اور تعلیمی معیار برقرار رکھنے کے لیے ضروری اقدامات کی یقین دہانی کرائی ہے۔
اسلام آباد (ویب ڈیسک ) جنوبی کوریا کے وزیرِ تعلیم چوئی کیو جن نے قومی…
بہاولپور (ایجوکیشن رپورٹر) صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے صادق پبلک سکول کے…
ملتان (ایجوکیشن رپورٹر) وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے میں بطور…
بہاولپور (ایجوکیشن رپورٹر) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بہاولپور کے زیر اہتمام آن سکرین…
اسلام آباد (ایجوکیشن رپورٹر) ضیاء الدین یونیورسٹی کراچی کا پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ اینڈ ایجوکیشن انٹری…
منہاج یونیورسٹی لاہور کے کانووکیشن 2026 میں 17 سو طلبہ وطالبات کو ڈگریاں دی گئیں…