Categories: داخلے

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی، دسویں جماعت سائنس گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2026 کے نتائج کا اعلان

کراچی(ایجو کیشن رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے دسویں جماعت سائنس گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے، جس کے مطابق امتحانات میں کامیابی کا مجموعی تناسب 80.87 فیصد رہا۔

تفصیلات کے مطابق میٹرک بورڈ کراچی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے تحت رواں سال سائنس گروپ کے امتحانات میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 75 ہزار 200 امیدواروں نے شرکت کی۔ جن میں سے 1 لاکھ 41 ہزار 868 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی، جبکہ 29 ہزار 655 امیدوار امتحانات پاس کرنے میں ناکام رہے۔

اے ون گریڈ حاصل کرنے والے طلبہ کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

میٹرک بورڈ کے نتائج میں رواں سال سب سے نمایاں پہلو ‘اے ون’ گریڈ حاصل کرنے والے طلبہ کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہے۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال 5 ہزار سے زائد طلبہ نے اے ون گریڈ حاصل کیا ہے۔

جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امتحانات میں شریک 1 لاکھ 75 ہزار 200 امیدواروں میں سے ریکارڈ 35 ہزار 529 طلبہ نے اے ون گریڈ حاصل کر کے نمایاں کامیابی اپنے نام کی۔

گزشتہ تین سالوں کے نتائج کا تقابلی جائزہ

گزشتہ سالوں کے اعداد و شمار پر نظر ڈالی جائے تو میٹرک بورڈ کی کارکردگی اور نتائج میں مسلسل تبدیلی دیکھنے کو ملی ہے:

تعلیمی سالچیئرمین بورڈشریک امیدواراے ون (A-1) گریڈ ہولڈرز
2026موجودہ انتظامیہ1,75,20035,529 (گزشتہ سال سے 5 ہزار زائد)
2025غلام حسین سوہو1,72,39130,154 (2024 سے 7 ہزار زائد)
2024شرف علی شاہ1,63,00023,943

بورڈ ریکارڈ کے مطابق سال 2024 میں سابق چیئرمین شرف علی شاہ کے دور میں 23 ہزار 943 طلبہ اے ون گریڈ لا سکے تھے۔ جس کے بعد سال 2025 میں سابق چیئرمین غلام حسین سوہو کے دور میں بڑی تبدیلی آئی اور 7 ہزار کے اضافے کے ساتھ یہ تعداد 30 ہزار 154 تک پہنچ گئی۔ اب رواں سال (2026) میں مزید 5 ہزار طلبہ کے اضافے کے ساتھ تاریخ کی بلند ترین سطح یعنی 35 ہزار 529 پر پہنچ چکی ہے۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

سابقہ گولڈ میڈلسٹ امیدوار پی ایم ایس نتائج کے خلاف ہائیکورٹ پہنچ گئی

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…

6 منٹس ago

لاہور، سندر کے علاقے میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو دھمکیاں دینے اور توڑ پھوڑ کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…

1 گھنٹہ ago

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…

3 گھنٹے ago

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…

3 گھنٹے ago

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…

4 گھنٹے ago

فرانس،طلبا کا احتجاج چھٹے روز میں داخل،1747گرفتار

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…

4 گھنٹے ago