Categories: سکولز

کے پی کےمیں محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے لیے الگ الگ ڈائریکٹوریٹ قائم کرنے کا فیصلہ

کے پی میں محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کی انتظامی ساخت میں بڑی تبدیلی: ابتدائی اور ثانوی تعلیم کے لیے الگ الگ ڈائریکٹوریٹ قائم کرنے کا فیصلہ

پشاور (ایجوکیشن رپورٹر)

خیبر پختونخوا میں محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کی انتظامی ساخت میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جس کے تحت محکمہ کے اختیارات تقسیم کرتے ہوئے موجودہ ڈائریکٹوریٹ کو دو حصوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ نئی پالیسی کے تحت ابتدائی تعلیم کے لیے الگ ڈائریکٹوریٹ جبکہ ثانوی تعلیم کے لیے علیحدہ ڈائریکٹوریٹ قائم کیا جائے گا، اور دونوں اداروں کی سربراہی گریڈ 20 کے انتظامی افسران کریں گے۔

وزیر تعلیم کے مطابق، محکمہ کا انتظامی کنٹرول نچلی سطح تک منتقل کیا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں ضلعی سطح پر بھی تبدیلیاں کی جائیں گی۔ نئی پالیسی کے تحت ہر ضلع میں ابتدائی تعلیم کے لیے ایک الگ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (DEO) اور ثانوی تعلیم کے لیے ایک الگ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تعینات کیا جائے گا۔ ثانوی تعلیم کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو دو ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کی معاونت حاصل ہوگی، جن میں سے ایک لڑکیوں اور دوسرا لڑکوں کے سکولوں کے امور دیکھے گا۔

واضح رہے کہ محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم اس وقت صوبے کا سب سے بڑا افرادی قوت رکھنے والا محکمہ ہے، جہاں دو لاکھ 45 ہزار سے زائد ملازمین خدمات انجام دے رہے ہیں۔ صوبے بھر میں 35 ہزار سرکاری سکول موجود ہیں جن میں 27 ہزار پرائمری جبکہ 8 ہزار مڈل، ہائی اور ہائر سیکنڈری سکول شامل ہیں۔ اس وقت پورے صوبے کے سکولوں کا انتظامی کنٹرول ایک ہی بڑے ڈائریکٹوریٹ کے تحت چلایا جا رہا ہے، جسے اب مزید فعال بنانے کے لیے تقسیم کیا جا رہا ہے۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

سابقہ گولڈ میڈلسٹ امیدوار پی ایم ایس نتائج کے خلاف ہائیکورٹ پہنچ گئی

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…

1 گھنٹہ ago

لاہور، سندر کے علاقے میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو دھمکیاں دینے اور توڑ پھوڑ کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…

3 گھنٹے ago

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…

4 گھنٹے ago

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…

5 گھنٹے ago

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…

5 گھنٹے ago

فرانس،طلبا کا احتجاج چھٹے روز میں داخل،1747گرفتار

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…

5 گھنٹے ago