اہم ترین

جنوبی وزیرستان لوئیر میں کرفیو کیخلاف طلبہ کا مظاہرہ، نرمی کا مطالبہ

پشاور (سپیشل رپورٹر) جنوبی وزیرستان لوئر میں روزانہ کی...

گورنر ہاوس کراچی میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب

کراچی (خبر نگار / این این آئی) وزیراعظم یوتھ...

پاکپتن, اینٹی کرپشن کی ریڈ، 40 ہزار رشوت لیتے محکمہ تعلیم کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار

پاکپتن(نامہ نگار) اینٹی کرپشن پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے محکمہ...

اردو یونیورسٹی کی زبوں حالی، ایچ ای سی کی اعلیٰ کمیٹی کی موجودہ قیادت تبدیل کرنے کی سفارش

 اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) ہائیر ایجوکیشن کمیشن  کی اعلیٰ سطح...

جامعہ پشاور, صوبائی گرانٹ سے مالی بحران ٹل گیا، تنخواہیں، پینشن جاری

جامعہ پشاور: صوبائی گرانٹ کی منتقلی سے مالی بحران ٹل گیا، ملازمین کی تنخواہیں اور پینشن جاری

پشاور (ایجوکیشن رپورٹر)

جامعہ پشاور کو صوبائی حکومت کی جانب سے مالی گرانٹ موصول ہو گئی ہے، جس کے بعد یونیورسٹی کے ملازمین اور پینشنرز کا مالی بحران فی الوقت ٹل گیا ہے اور ملازمین نے سکون کا سانس لیا ہے۔

زرائع کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے 650 ملین روپے کی گرانٹ جاری کی گئی ہے۔ اس رقم کی بدولت یونیورسٹی انتظامیہ نے:

  • مئی کی بقایا ماندہ پینشن ادا کر دی ہے۔
  • جون کی مکمل تنخواہ اور پینشن کی ادائیگی بھی یقینی بنا دی ہے۔

پینشن بقایا جات کے لیے مزید گرانٹ کی توقع: ادھر بعض باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پینشن بقایا جات کی مکمل ادائیگی کے لیے صوبائی حکومت کی طرف سے مزید خطیر گرانٹ جلد متوقع ہے۔ گرانٹ کی رقم ملتے ہی یونیورسٹی انتظامیہ مئی کی باقی ماندہ پینشن جبکہ جون کی تنخواہ اور پینشن کے تمام تر امور کو مکمل طور پر بحال کر دے گی۔