اہم ترین

جنوبی کوریا میں نقل سکینڈل،وزیر تعلم نے استعفی دے دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) جنوبی کوریا کے وزیرِ...

بہاولپور بورڈ کے زیر اہتمام آن سکرین مارکنگ سسٹم کا افتتاح

بہاولپور (ایجوکیشن رپورٹر) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن...

جنوبی کوریا میں نقل سکینڈل،وزیر تعلم نے استعفی دے دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) جنوبی کوریا کے وزیرِ تعلیم چوئی کیو جن نے قومی سطح کے امتحان میں مصنوعی ذہانت کے ذریعے نقل کے اسکینڈل کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب ایک امیدوار نے اعتراف کیا کہ اس نے نیشنل ٹیکس اکاؤنٹنسی کے امتحان میں تقریباً مکمل نمبر حاصل کرنے کے لیے خفیہ کیمرے، اسمارٹ فون اور مصنوعی ذہانت کی مدد سے نقل کی تھی۔

یہ انکشاف ملک کے اہم ترین یونیورسٹی داخلہ امتحان سے چند روز قبل ہوا جس کے بعد امتحانات میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے نقل روکنے کے لیے ملک بھر میں سخت اقدامات کیے گئے۔

حکام نے امتحانی مراکز میں عوامی وائی فائی بند کرنے، نگراں عملے کی تعداد دگنی کرنے اور طلبہ کی الیکٹرانک آلات کے لیے تلاشی لینے کے انتظامات کیے، طلبہ کو صرف پینسل ساتھ لانے کی اجازت دی گئی جبکہ غیر قانونی موبائل فونز کی نشاندہی کے لیے ہنگامی پیغامات بھی جاری کیے گئے۔

یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے وائس چانسلر اور پی آر او پر ہتک عزت کے مقدمے میں فردِ جرم عائد، ملزمان کا صحتِ جرم سے انکار

گزشتہ ہفتے جمعرات کو ہونے والا یونیورسٹی داخلہ امتحان کسی بڑے واقعے کے بغیر مکمل ہو گیا تاہم حکام کے مطابق الیکٹرانک آلات سے متعلق بے ضابطگیوں کے 111 واقعات سامنے آئے جن میں سے تقریباً نصف کی نشاندہی ہنگامی پیغامات کے ذریعے ہوئی۔

جنوبی کوریا کے وزیر تعلیم نے اعتراف کیا کہ حکام نقل کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے مناسب تیاری نہیں کر سکے۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں امتحان مکمل ہونے کے بعد ناکامی کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے استعفے کا اعلان کیا جسے صدر لی جے میونگ نے منظور کر لیا۔

حکام کے مطابق نقل کرتے پکڑے جانے والے طلبہ کو فوجداری کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جبکہ ان طلبہ کو 10 سال تک دوبارہ امتحان دینے سے بھی روکا جا سکتا ہے