اہم ترین

مری، اسکول وین کھائی میں جا گری، آگ بھڑکنے سے 10 بچے جھلس کر زخمی

مری (نیوز ڈیسک) مری کے علاقے لوئر موہڑا بڑا...

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں ایک روزہ ماحولیاتی کانفرنس

لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی (جی سی...

شادمان، خاتون ٹیچر کا چوتھی جماعت کے طالب علم پر تشدد، مقدمہ درج

لاہور (سپیشل رپورٹر) شادمان کے علاقے میں اسکول کی...

آئی ٹی شعبے کی بہتری کے لیے یونیورسٹیوں میں جدید سینٹرز قائم کریں گے، شزہ فاطمہ

  اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ...

جامعہ کراچی،نئے وائس چانسلر کے لیے انٹرویوز 9 جولائی سے، گریڈ 22 اور 21 کے حاضر سروس بیوروکریٹس بھی میدان میں

جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر کے لیے انٹرویوز کا سلسلہ 9 جولائی سے شروع ہوگا، تلاش کمیٹی نے 47 امیدواروں کو اہل قرار دے دیا، تاریخ میں پہلی بار گریڈ 22 اور 21 کے حاضر سروس بیوروکریٹس بھی میدان میں

کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) ملک کی سب سے بڑی یونیورسٹی، جامعہ کراچی کے وائس چانسلر کے باوقار عہدے کے لیے امیدواروں کے انٹرویوز کا باقاعدہ سلسلہ 9 جولائی سے شروع ہو رہا ہے، جو مسلسل چار روز تک جاری رہے گا۔ تلاش کمیٹی (سرچ کمیٹی) نے جامعہ کراچی کے لیے موصول ہونے والی 52 درخواستوں کی باریک بینی سے اسکروٹنی مکمل کرنے کے بعد 47 امیدواروں کو انٹرویو کے لیے اہل قرار دیا ہے، جہاں شیڈول کے مطابق روزانہ 12 امیدواروں کے انٹرویوز لیے جائیں گے۔

جامعہ کراچی کی تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ گریڈ 22 کے حاضر سروس بیوروکریٹ نوید احمد شیخ اور گریڈ 21 کے بیوروکریٹ ڈاکٹر سیف الرحمن بھی وائس چانسلر کے عہدے کی دوڑ میں شامل ہیں۔ اس اہم منصب کے لیے میدان میں اترنے والے دیگر نمایاں امیدواروں میں مختلف جامعات کے موجودہ و سابق وائس چانسلرز، نامور پروفیسرز، بیوروکریٹس، بیرسٹرز اور ریٹائرڈ بریگیڈیئر شامل ہیں۔

درخواست گزار امیدواروں میں موجودہ وائس چانسلر خالد محمود عراقی، رخسار احمد، ارشد سلیم، پریا آفتاب احمد، افتخار احمد صدیقی، شیما بخاری، انیلا امبر ملک، نرگس انجم، معظم علی خان، مقصود علی انصاری، سید منیر احمد شاہ، نظر حسین پھلپوٹو، جمیل النبی، ڈاکٹر عبدالمجید خان، شاہ علی القادر، بلقیس گل، حارث شعیب، شارق احمد، محمد شاہد قریشی، ثمر سلطانہ، شفیق الرحمٰن، سید غلام مشرف، ریاض حسین سومرو، سید حسین مہدی، شہنیلا زرداری، نوید احمد شیخ، سید سیف الرحمٰن، ثمینہ قدوائی، فرزانہ شاہین، وسیم حیات چاند، سید شبیب الحسن، سید عمران جامی، محمد عاصم، احسان الٰہی، سرفراز علی میتلو، مرزا محمود بیگ، نائمہ سعید، ساجد جہانگیر، نبیل احمد زبیری، نذیر حسین کلہوڑو، مسعود مشکور صدیقی، افشاں صدیق، ساجد علی، زمین شہید صدیقی، روبینہ مشتاق، شائستہ تبسم، سید عارف کمال، ضیا القیوم، بریگیڈیئر (ر) غلام رضا، صالحہ رحمان، کامران علی عباسی اور منور علی مہیسر شامل ہیں۔