Categories: بریکنگ نیوز

جی سی یونیورسٹی کے طالب علم فیضان احمد کا تاریخی کارنامہ، لاہور سے سکردو تک 1,100 کلومیٹر طویل دوڑ مکمل

لاہور/سکردو(سپیشل رپورٹر،نامہ نگار) گورنمنٹ کالج (جی سی) یونیورسٹی لاہور کے ہونہار طالب علم اور نوجوان ایتھلیٹ فیضان احمد نے لاہور سے سکردو تک 1,100 کلومیٹر کا انتہائی مشکل اور طویل سفر دوڑ کر طے کرتے ہوئے ایک نیا تاریخی کارنامہ سر انجام دے دیا ہ ہے 21 روز کا مشکل سفر فیضان احمد نے یہ 1,100 کلومیٹر طویل مسافت 21 دنوں میں مکمل کی۔

شہداء کے نام نوجوان ایتھلیٹ کے مطابق ان کا یہ تاریخی اور مشکل سفر پاک فوج کے عظیم شہداء کے نام تھا۔

مہم کا مقصد اس مہم کا بنیادی مقصد ملک بھر کے نوجوانوں کو منشیات کی لعنت سے دور رکھنا اور انہیں کھیلوں و مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا ہے۔

“آن لائن رجسٹریشن اور اسناد کی تصدیق ،،پیرا ڈیجیٹل سروسز” کا باقاعدہ آغاز

سکردو پہنچنے پر شاندار استقبال

سکردو پہنچنے پر مقامی افراد نے فیضان احمد کا پرجوش اور شاندار استقبال کیا اور خوشی سے انہیں کندھوں پر اٹھا لیا۔ ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) سکردو، وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی اور ڈائریکٹر سپورٹس نے خود موجود ہو کر ایتھلیٹ کا باقاعدہ اور پرخلوص استقبال کیا۔

مشکلات اور آئندہ کا منصوبہ
اپنے سفر کے تجربات کا ذکر کرتے ہوئے فیضان احمد کا کہنا تھا کہ ناران سے بابوسر ٹاپ کی سخت چڑھائی اور لاہور سے جہلم تک کے سفر میں شدید گرمی ان کے لیے سب سے بڑے چیلنجز رہے۔ نوجوان ایتھلیٹ نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ اگلے سال "لاہور سے کراچی” تک دوڑنے کے ایک اور بڑے اور تاریخی پراجیکٹ کا آغاز کریں گے۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

گورنمنٹ کالج پشاور کے طلبہ کا احتجاج روڈ بلاک، ٹریفک معطل

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) گورنمنٹ کالج پشاور میں ویلکم پارٹی کے دوران ہونے والی فائرنگ اور…

5 گھنٹے ago

دانش یونیورسٹی کے قیام پر پیش رفت، وزیراعظم کا میرٹ کی بالادستی اور معیاری تعلیم پر زور

  (سپیشل رپورٹر)اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے ہونہار اور…

5 گھنٹے ago

محکمہ تعلیم پنجاب، کلاس فور کی دو ہزار اسامیاں ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

راولپنڈی(ایجو کیشن رپورٹر)راولپنڈی محکمہ تعلیم پنجاب نے کلاس فور کی 2,000 اسامیاں ختم کرنے کا…

5 گھنٹے ago

اساتذہ کی ریگولرائزیشن، معاملہ اسمبلی میں پیش کرنے کا عمل ملتوی، 2000 سے زائد اساتذہ متاثر

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) خیبر پختونخوا میں دو ہزار سے زائد کنٹریکٹ اساتذہ کو ریگولر کرنے کے…

5 گھنٹے ago

"آن لائن رجسٹریشن اور اسناد کی تصدیق ،،پیرا ڈیجیٹل سروسز” کا باقاعدہ آغاز

اسلام آباد(ایجو کیشن رپورٹر) پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) نے نجی تعلیمی اداروں کے…

6 گھنٹے ago

جامعہ بلوچستان کو مالی مشکلات کے حل کے لیے 502 ملین روپے کا بلا سود قرضہ فراہم“

کوئٹہ(سپیشل رپورٹر) محکمہ خزانہ بلوچستان کے مطابق، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر جامعہ…

6 گھنٹے ago