پشاور (نیوز رپورٹر) خیبرپختونخوا میں جاری میٹرک کے امتحانات مذاق بن کر رہ گئے۔ ایک ہی دن میں پشاور سمیت صوبے کے 5 بڑے امتحانی بورڈز کے پرچے امتحانی مراکز سے باہر آگئے، جس کے بعد طلبہ مشتعل ہوگئے اور کئی مراکز میں توڑ پھوڑ کے واقعات پیش آئے۔
خبر کی تفصیلات: محکمہ تعلیم اور امتحانی بورڈز کی سخت حفاظتی تدابیر کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے جب پشاور، مردان، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور مالاکنڈ بورڈ کے پرچے مقررہ وقت سے پہلے ہی سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگے۔
امتحانی مراکز میں ہنگامہ آرائی: پرچے آؤٹ ہونے اور بدانتظامی کے خلاف مختلف امتحانی مراکز میں طلبہ کا پارہ ہائی ہو گیا۔ مشتعل طلبہ نے کئی مراکز میں سخت احتجاج کیا اور توڑ پھوڑ کی۔
حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے والدین اور عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان واقعات کی فوری تحقیقات کرائی جائیں اور ذمہ دار امتحانی عملے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…
لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…
ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…
مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…
پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…
پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…