لاہور بورڈ، نویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز، 2 لاکھ 87 ہزار سے زائد امیدوار میدان میں
لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے تحت نویں جماعت کے پہلے سالانہ امتحانات 2026 کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے، جس کے پہلے روز پا
مختلف مضامین کا امتحان لیا گیا۔ امتحانی عمل کو شفاف اور پرامن بنانے کے لیے شہر بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے جبکہ حساس مراکز کی نگرانی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لیا جا رہا ہے۔
بورڈ حکام کے مطابق امتحانات کے پہلے روز معاشیات، آرٹ اینڈ ماڈل ڈرائنگ، ماحولیاتی مطالعہ، ٹیک اور فزیکل ہائی جین کے پرچے لیے گئے۔ اعداد و شمار کے مطابق امتحانات میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 87 ہزار 575 امیدوار حصہ لے رہے ہیں، جن میں طالبات کی تعداد ایک لاکھ 52 ہزار 273 اور طلبہ کی تعداد ایک لاکھ 35 ہزار 302 ہے۔ ان امیدواروں میں ایک لاکھ 84 ہزار ریگولر جبکہ ایک لاکھ 3 ہزار پرائیویٹ امیدوار شامل ہیں۔
لاہور بورڈ نے امتحانی عمل کے لیے کل 880 مراکز قائم کیے ہیں، جہاں دفعہ 144 کے نفاذ کے باعث کسی بھی غیر متعلقہ شخص کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔ امتحانی مراکز کی کڑی نگرانی کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جبکہ 26 حساس قرار دیے گئے مراکز کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے براہِ راست مانیٹرنگ کی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی قسم کی بدنظمی یا نقل کے رجحان کو روکا جا سکے۔
پشاور (سپیشل رپورٹر) جنوبی وزیرستان لوئر میں روزانہ کی بنیاد پر عائد کرفیو کے باعث…
کراچی (خبر نگار / این این آئی) وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کے تحت جناح…
ملتان (ایجو کیشن رپورٹر رپورٹر) صوبائی محتسب پنجاب نے ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر…
پاکپتن(نامہ نگار) اینٹی کرپشن پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے محکمہ تعلیم (ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ) پاکپتن کے اسسٹنٹ…
اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی اعلیٰ سطح کمیٹی نے وفاقی اردو یونیورسٹی کو…
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں ایک نیا اور اہم باب رقم…