KPK Government
پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں نویں سے بارہویں جماعت تک "نیشنل کریکلم آف پاکستان 2026” نافذ کرنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ آف کریکلم اینڈ ٹیچر ایجوکیشن خیبرپختونخوا کے مطابق اس نئے نصاب کا عمل درآمد تعلیمی سال 2027ء سے ہو گا۔
اعلامیے کے اہم نکات درج ذیل ہیں:
شامل مضامین: قومی نصاب 2026ء کے مطابق انگریزی، اردو، ریاضی، کمپیوٹر سائنس، کیمسٹری، حیاتیات، فزکس اور جنرل سائنس کے مضامین نویں سے بارہویں جماعت تک نافذ کیے جائیں گے، جبکہ جنرل سائنس کا اطلاق نویں اور دسویں جماعت تک ہو گا۔
نصابی کتب اور امتحانات: خیبرپختونخوا ٹیکسٹ بک بورڈ نویں سے بارہویں جماعت تک کی درسی کتب تیار یا ان کی نظرثانی کرے گا، جبکہ تمام بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسی نئے نصاب کے مطابق امتحانات کا انعقاد کریں گے۔
این او سی (NOC) لازمی: سرکاری و نجی تعلیمی اداروں اور پرائیویٹ پبلشرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ کتب کی اشاعت اور تقسیم سے قبل ڈائریکٹوریٹ آف کریکلم اینڈ ٹیچر ایجوکیشن سے منظوری اور DCTE سے NOC حاصل کرنا لازم ہو گا۔
خلاف ورزی پر کارروائی: احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے متعلقہ اداروں، پبلشرز اور فرامز کے خلاف "خیبرپختونخوا سپرویژن آف کریکلم، ٹیکسٹ بکس اینڈ مینٹیننس آف اسٹینڈرڈز آف ایجوکیشن ایکٹ 2011” کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
لاہور (سپیشل رپورٹر) صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اور وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی…
لاڑکانہ (خصوصی رپورٹر) سندھ کے نوجوانوں کو کھیلوں، تعلیم، جدید مہارتوں اور روزگار کے مواقع سے…
سیالکوٹ (خصوصی رپورٹر) یونیورسٹی آف سیالکوٹ کے شعبہ اردو کے زیرِ اہتمام 'اوپن ہاؤس 2026' کا…
پشاور (ایجو کیشن رپورٹر) خیبرپختونخوا حکومت نے ملک میں درپیش پیٹرولیم بحران اور ایندھن کی بچت…
پشاور (ایجو کیشن رپورٹر) جامعہ پشاور میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کی نیڈ بیسڈ سکالرشپ حاصل کرنے…
سوات (ایجو کیشن رپورٹر) خیبر پختونخوا ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی نے تعلیمی تاریخ کا…