لاہور (سپیشل رپورٹر) صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اور وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی مشترکہ زیرِ صدارت گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار وومن چونا منڈی کے بورڈ آف گورنرز کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ادارے کی مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور طالبات کی سہولیات و تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔
اجلاس کے اہم فیصلوں کے نکات درج ذیل ہیں:
ہونہار سکالرشپ کی منظوری: وزیر تعلیم اور وزیر اطلاعات نے چونا منڈی کالج کی ان تمام طالبات کو ‘ہونہار سکالرشپ’ دینے کی منظوری دے دی جنہوں نے اس کے لیے اپلائی کیا تھا۔
فیسوں میں اضافے کی مخالفت: بورڈ آف گورنرز نے کالج مینجمنٹ کی جانب سے فیسیں بڑھانے کی سفارش کو سختی سے رد کر دیا۔
سکلز کورسز اور میوزک ٹیچر: طالبات کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے سکلز ڈویلپمنٹ کورسز کے آغاز کی منظوری دی گئی، جبکہ وزیر تعلیم نے کالج میں میوزک ٹیچر تعینا ت کرنے کی بھی ہدایت کی۔
مالیاتی شفافیت اور ڈیجیٹلائزیشن: کالج میں تمام ادائیگیوں کے نظام کو فوری ڈیجیٹل کرنے اور سابقہ تمام مالیاتی ادائیگیوں کے باقاعدہ آڈٹ کی ہدایات جاری کی گئیں۔
سیکیورٹی اور سٹاف کی بہتری: کالج میں خواتین خاکروب اور خاتون کیئر ٹیکر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر عظمیٰ بخاری نے ہدایت کی کہ صبح اور دوپہر کے اوقات میں گرلز کالج کے اطراف غیر ضروری افراد کی آمد و رفت کو سختی سے روکا جائے۔
وزیر تعلیم اور وزیر اطلاعات نے واضح کیا کہ کالج میں سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور غفلت پر سخت ایکشن ہو گا۔ علاوہ ازیں، انتظامیہ کو خبردار کیا گیا کہ اگر کالج کی انرولمنٹ (داخلو ں کی تعداد) میں بہتری نہ لائی گئی تو سخت فیصلے کیے جائیں گے۔
پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں نویں…
لاڑکانہ (خصوصی رپورٹر) سندھ کے نوجوانوں کو کھیلوں، تعلیم، جدید مہارتوں اور روزگار کے مواقع سے…
سیالکوٹ (خصوصی رپورٹر) یونیورسٹی آف سیالکوٹ کے شعبہ اردو کے زیرِ اہتمام 'اوپن ہاؤس 2026' کا…
پشاور (ایجو کیشن رپورٹر) خیبرپختونخوا حکومت نے ملک میں درپیش پیٹرولیم بحران اور ایندھن کی بچت…
پشاور (ایجو کیشن رپورٹر) جامعہ پشاور میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کی نیڈ بیسڈ سکالرشپ حاصل کرنے…
سوات (ایجو کیشن رپورٹر) خیبر پختونخوا ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی نے تعلیمی تاریخ کا…