بریکنگ نیوز

خیبر پختونخوا حکومت کا اساتذہ تبادلوں کے لیے ای-ٹرانسفر پورٹل اب ہر مہینے کھولنے کا فیصلہ

سیکرٹری تعلیم خیبر پختونخوا کا بڑا فیصلہ, تبادلوں کے لیے ای-ٹرانسفر پورٹل اب ہر مہینے کھلے گی، پنشن کیسز بھی فوری حل کرنے کا حکم

پشاور (بیورو رپورٹ) سیکرٹری تعلیم خیبر پختونخوا، محمد خالد نے اساتذہ اور تعلیمی ملازمین کے لیے اہم ریلیف کا اعلان کرتے ہوئے تبادلوں (ٹرانسفرز) کے لیے ای-ٹرانسفر پورٹل کو اب ہر ماہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے قبل اساتذہ کو تبادلے کی درخواست دینے کے لیے طویل انتظار کرنا پڑتا تھا، لیکن اب یہ سہولت باقاعدگی سے ہر مہینے میسر ہوگی، جس سے ہزاروں ملازمین کو سہولت ملے گی۔ یہ فیصلہ انہوں نے پشاور میں منعقدہ کھلی کچہری کے دوران عوام اور اساتذہ کے براہِ راست مسائل سننے کے بعد کیا۔

کھلی کچہری میں سیکرٹری تعلیم نے رٹائرڈ ملازمین کے مسائل کو سنجیدگی سے سنتے ہوئے پنشن کیسز کو فوری طور پر نمٹانے اور ان کی پنشن کی ادائیگی میں تاخیر کو ختم کرنے کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ملازمین کی پنشن کے کیسز کو جلد از جلد حل کیا جائے

تاکہ رٹائرمنٹ کے اگلے ہی مہینے سے ان کی ماہانہ پنشن کی ادائیگی شروع ہو سکے۔ اس کے علاوہ، سیکرٹری تعلیم نے محکمہ کے تمام ڈائریکٹرز کو ہدایات دیں کہ اگر کسی ملازم کے خلاف انکوائری چل رہی ہو تو اس دوران اس کی تنخواہ بند نہ کی جائے، تاکہ ان کا گھر چل سکے اور انکوائری کا عمل بھی جاری رہے۔ انہوں نے عوامی مسائل کے فوری حل اور محکمہ تعلیم میں شفافیت کے لیے اپنی عزم کا اظہار کیا۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

خیبر پختونخوا، چیف لائبریرین پر دوہری ملازمت اور تاریخِ پیدائش میں غیر قانونی تبدیلی کے الزامات ثابت

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کے محکمہ آرکائیوز اینڈ لائبریریز کے چیف لائبریرین ڈاکٹر محمد…

3 گھنٹے ago

خانیوال،پبلک سکول اینڈ یونیورسٹی کالج میں سائیکلنگ مقابلے

خانیوال(نمائندہ خصوصی ) پبلک سکول اینڈ یونیورسٹی کالج میں سائیکلنگ مقابلےسائیکلنگ بچوں کی جسمانی صحت،…

7 گھنٹے ago

گرلز اسکول تربت کی طالبات کا ریڈیو پاکستان کا دورہ

تربت (نمائندہ حصوصی) گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول تربت کی طالبات نے ریڈیو پاکستان تربت…

7 گھنٹے ago

بیوٹمز سکول آف لاء میں موٹ کورٹ کا آغاز، قانونی تعلیم کا معیار بہتر بنانا ضروری ہے، چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ

کوئٹہ (نمائندہ حصوصی) بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز نے اپنے سکول…

7 گھنٹے ago

کمشنر مالاکنڈکا محکمہ تعلیم میں گھوسٹ ملازمین اور غیر حاضر عملے کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

مالاکنڈ (نمائندہ حصوصی) کمشنر مالاکنڈ ڈویژن اقبال حسین باچا نے محکمہ تعلیم اور صحت میں…

7 گھنٹے ago

ڈیرہ اسماعیل خان, تعلیمی اداروں میں عملے کی عارضی ایڈجسٹمنٹ منسوخ

ڈیرہ اسماعیل خان (نمایندہ اردہ تعلیم ڈاٹ کام) تعلیمی اداروں میں تدریسی و غیر تدریسی…

8 گھنٹے ago