Govt post graduate college kohat
کوہاٹ، پوسٹ گریجویٹ کالج میں نئے کلاس رومز کا افتتاح، تعلیمی منصوبے پر 35.927 ملین روپے لاگت
کوہاٹ (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقاتِ عامہ، شفیع جان نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کوہاٹ میں نئے ایڈیشنل کلاس رومز کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔ یہ اہم منصوبہ بڑھتی ہوئی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے 35.927 ملین روپے کی خطیر لاگت سے مکمل کیا گیا ہے۔ افتتاحی تقریب کے بعد، معاون خصوصی نے کالج کی سالانہ تقریب تقسیمِ انعامات میں بھی شرکت کی، جہاں انہوں نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں شیلڈز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔
ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…
مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…
پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…
پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…
آزاد کشمیر (ایجوکیشن رپورٹر) میرپور تعلیمی بورڈ آزاد کشمیر کے زیرِ اہتمام نہم جماعت کے…
اسلام آباد (ایجوکیشن رپورٹر) اسلام آباد ماڈل کالج برائے طالبات ایف - 6 / 2…