Categories: بریکنگ نیوز

رکشہ ڈرائیور نے محنت کر کے سرکاری سکول میں بیٹے کی کلاس میں پنکھا لگوا دیا

لاہور(سپیشل رپورٹر) لاہور کے مرکزی علاقے میں واقع گورنمنٹ ہائی اسکول چوبرجی میں ایک منفرد اور جذباتی واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک غریب رکشہ ڈرائیور نوید نے اپنے بچے اور دیگر طلباء کو گرمی سے بچانے کے لیے سکول کو پنکھا عطیہ کر دیا

تفصیلات کے مطابق سکول کی ایک کلاس روم میں پنکھا نہ ہونے کی وجہ سے بچے شدید گرمی سے بے حال ہو جاتے تھے اور بچے سکول انتظامیہ کو کہہ کہہ کر تھک گئے تھے کہ پنکھا لگوا دیں

۔ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے سکول میں پڑھنے والے ایک طالب علم کے والدنوید جو پیشے سے رکشہ ڈرائیور ہیں، نے روٹین سے چند گھنٹے زیادہ رکشہ چلا کر پیسے جمع کیے اوراس رقم سے سکول  انتظامیہ کو پنکھا لے کر دیا

پنجاب میں نئی سکِل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے قیام بارے نوٹیفکیشن منسوخ

۔ سکول انتظامیہ نے اس جذبے کی سراہتے  ہوئے اپنے فیس بک پیج پر اس کی پوسٹ شیئر کی اور رکشہ ڈرائیور نوید کا شکریہ ادا کیا

اس واقعے کے بعد شہریوں نے سرکاری اسکولوں کی حالتِ زار اور بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہونی چاہیے

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

خانیوال،پبلک سکول اینڈ یونیورسٹی کالج میں سائیکلنگ مقابلے

خانیوال(نمائندہ خصوصی ) پبلک سکول اینڈ یونیورسٹی کالج میں سائیکلنگ مقابلےسائیکلنگ بچوں کی جسمانی صحت،…

4 گھنٹے ago

گرلز اسکول تربت کی طالبات کا ریڈیو پاکستان کا دورہ

تربت (نمائندہ حصوصی) گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول تربت کی طالبات نے ریڈیو پاکستان تربت…

4 گھنٹے ago

بیوٹمز سکول آف لاء میں موٹ کورٹ کا آغاز، قانونی تعلیم کا معیار بہتر بنانا ضروری ہے، چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ

کوئٹہ (نمائندہ حصوصی) بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز نے اپنے سکول…

4 گھنٹے ago

کمشنر مالاکنڈکا محکمہ تعلیم میں گھوسٹ ملازمین اور غیر حاضر عملے کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

مالاکنڈ (نمائندہ حصوصی) کمشنر مالاکنڈ ڈویژن اقبال حسین باچا نے محکمہ تعلیم اور صحت میں…

4 گھنٹے ago

ڈیرہ اسماعیل خان, تعلیمی اداروں میں عملے کی عارضی ایڈجسٹمنٹ منسوخ

ڈیرہ اسماعیل خان (نمایندہ اردہ تعلیم ڈاٹ کام) تعلیمی اداروں میں تدریسی و غیر تدریسی…

5 گھنٹے ago

پنجاب، تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ کے دوسرے سالانہ امتحان کے لیے رول نمبر سلپس جاری کر دیں

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) صوبے بھر کے تمام تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ کے دوسرے سالانہ امتحان…

5 گھنٹے ago