راولپنڈی (کرائم رپورٹر)راولپنڈی کے علاقے تھانہ دھمیال کی حدود میں واقع ایک نجی اسکول میں 8 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسکول کے پرنسپل اور چوکیدار کو حراست میں لے لیا ہے۔
والدین کے الزامات اور موقف متاثرہ بچی کے والد کے مطابق ان کی بیٹی نے 21 ستمبر کو اسکول کے چوکیدار کی جانب سے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کی شکایت کی۔
جب انہوں نے اسکول انتظامیہ سے رابطہ کیا تو انتظامیہ نے انہیں بلا کر سی سی ٹی وی فوٹیج دکھائی، تاہم مبینہ طور پر کچھ ویڈیوز ڈیلیٹ کی جا چکی تھیں۔ والد نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اسکول انتظامیہ اس سنگین واقعے کو چھپانے اور حقائق پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے۔
پولیس کا بیانپولیس حکام کا کہنا ہے کہ والدین کی جانب سے درج کرائی گئی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے اسکول کے پرنسپل اور چوکیدار دونوں کو فوری طور پر حراست میں لے لیا گیا ہے۔ والدین کی درخواست کی روشنی میں متاثرہ بچی کا طبی معائنہ کرایا جا رہا ہے، جس کی رپورٹ آنے کے بعد اور تفتیش کی روشنی میں مزید سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) میاں حمزہ شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر وزیر اعظم پاکستان کے کوآرڈینیٹر…
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبہ تنظیم نے 9 نومبر سے 24 نومبر 2026ء تک رحیم…
کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین فقیر محمد لاکھو کی ہدایت پر…
کراچی(ایجوکیشن رپورٹر) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سیم قاسمی نے تعلیم کی ترویج…
کراچی(ایجوکیشن رپورٹر) سندھ میں سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، آرٹس اور ریاضی (اسٹیم) کی تعلیم کو فروغ…
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب بھر کے سکولوں میں طلباء کی مردم شماری کی منظوری کے بعد…