زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا کانووکیشن ملتوی، نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا
فیصل آباد (نیوز رپورٹر) یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد کی انتظامیہ نے 30 مارچ کو منعقد ہونے والا سالانہ کانووکیشن ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ اعلامیے کے مطابق ملک کی موجودہ صورتحال اور آن لائن تعلیمی منظرنامے کے پیشِ نظر کانووکیشن کو ری شیڈول کیا گیا ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کانووکیشن کی نئی تاریخ کا تعین جلد کر دیا جائے گا جس کا اعلان باقاعدہ طور پر کیا جائے گا۔ اس حوالے سے فارغ التحصیل طلبا اور ان کے والدین کو ہدایت کی گئی ہے کہ
وہ مزید معلومات اور اپ ڈیٹس کے لیے یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ اور متعلقہ دفاتر سے رابطہ رکھیں۔ کانووکیشن کے اچانک ملتوی ہونے سے طلبا میں بے چینی پائی جاتی ہے
تاہم انتظامیہ کا موقف ہے کہ یہ فیصلہ وسیع تر مفاد اور موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…
ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…
مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…
پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…
پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…
آزاد کشمیر (ایجوکیشن رپورٹر) میرپور تعلیمی بورڈ آزاد کشمیر کے زیرِ اہتمام نہم جماعت کے…