بریکنگ نیوز

نوٹیفکیشن جعلی، چھٹیوں میں اضافہ نہیں ہوا، وزیرِ تعلیم سندھ سید سردار شاہ

سندھ میں اسکولوں کی چھٹیوں میں اضافے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، وزیرِ تعلیم سید سردار شاہ نے جعلی نوٹیفکیشن کی تردید کر دی

کراچی (تعلیمی رپورٹر) صوبائی وزیرِ تعلیم سندھ سید سردار شاہ نے سوشل میڈیا پر اسکولوں کی چھٹیوں میں اضافے کے حوالے سے گردش کرنے والے نوٹیفکیشن کو مکمل طور پر جعلی اور من گھڑت قرار دے دیا ہے۔

انہوں نے واضح کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے چھٹیوں میں اضافے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا اور وائرل ہونے والی دستاویز حقائق کے برعکس ہے جس کا مقصد طلبہ، والدین اور تعلیمی اداروں میں بے چینی پھیلانا ہے۔

سید سردار شاہ نے عوام، والدین اور طلبہ سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر پھیلنے والی غیر مصدقہ خبروں اور افواہوں پر کان نہ دھریں اور صرف محکمہ تعلیم کے

سرکاری ذرائع اور تصدیق شدہ اعلامیوں پر ہی بھروسہ کریں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس طرح کی جعلی خبریں تعلیمی نظام میں خلل ڈالنے کا باعث بنتی ہیں، لہٰذا ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے

کسی بھی نوٹیفکیشن کی تصدیق کے بغیر اسے شیئر کرنے سے گریز کیا جائے۔ محکمہ تعلیم نے واضح کیا ہے کہ اسکول معمول کے مطابق کھلیں گے اور کسی بھی تبدیلی کی صورت میں باقاعدہ سرکاری اعلان بروقت کر دیا جائے گا۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…

50 منٹس ago

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…

1 گھنٹہ ago

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…

1 گھنٹہ ago

فرانس،طلبا کا احتجاج چھٹے روز میں داخل،1747گرفتار

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…

2 گھنٹے ago

میرپور بورڈ، نویں جماعت کے نتائج، 101سرکاری سکولوں کا نتیجہ صفر

آزاد کشمیر (ایجوکیشن رپورٹر) میرپور تعلیمی بورڈ آزاد کشمیر کے زیرِ اہتمام نہم جماعت کے…

3 گھنٹے ago

اسلام آباد ماڈل کالج برائے طالبات ایف 6 میں سٹوڈنٹس کونسل کی حلف برداری

اسلام آباد (ایجوکیشن رپورٹر) اسلام آباد ماڈل کالج برائے طالبات ایف - 6 / 2…

3 گھنٹے ago