زکریا یونیورسٹی میں بس ڈرائیور اور کنڈیکٹر پر مبینہ تشدد، شٹل سروس معطل, عملے کا احتجاج
ملتان(ایجوکیشن رپورٹر) بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے مین گیٹ پر مبینہ طور پر بس ڈرائیور اور کنڈیکٹر پر تشدد کے
واقعے کے بعد شٹل سروس معطل کر دی گئی اور عملے نے احتجاج کیا، جبکہ پولیس نے تین افراد کو حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق دوپہر کے وقت ایک طالب علم اور ایم ایس ایف کے عہدیدار کا مین گیٹ پر یونیورسٹی بس
ڈرائیور سے جھگڑا ہوا اور مبینہ طور پر تھپڑ مارے گئے، جس کے بعد سہ پہر کو بس ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو دوبارہ مین
گیٹ پر مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے مختلف وزارتوں کی سینکڑوں اسامیوں کے تحریری امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا۔
اس واقعے کے ردعمل میں یونیورسٹی شٹل سروس کے ڈرائیوروں اور کنڈیکٹروں نے شٹل سروس بند کر کے مین گیٹ پر
احتجاج کیا۔ اطلاع ملنے پر یونیورسٹی انتظامیہ سکیورٹی عملے کے ہمراہ موقع پر پہنچی اور گیٹ کھلوانے کے لیے
مظاہرین سے مذاکرات کیے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے صورتحال سے نمٹنے کے لیے ڈی ایچ اے پولیس کو اطلاع دی، جس
پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جواد سناواں، علی حیدر سیال اور علی حیدر شاہ کو حراست میں لے کر تھانے منتقل
کر دیا۔
ملتان (ایجوکیشن رپورٹر) محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کو نارتھ پنجاب، سینٹرل پنجاب اور ساؤتھ پنجاب…
اسلام آباد (سپیشل رپورٹر)فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے مختلف وزارتوں کی سینکڑوں اسامیوں کے تحریری…
لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)منہاج یونیورسٹی مادرملت روڈمیں کانووکیشن 2026 کی تقریب ہوئی ۔ 1700 طلبہ و…
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی کوریا میں نوجوانوں کے مستقبل کے ایک امتحان کی خاطر…
فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے گورنمنٹ ٹیکنالوجی کالج فار ویمن…
بھلوال (نمائندہ حصوصی) محکمہ تعلیم پنجاب ضلع سرگودھا کے 907 مرد و خواتین اساتذہ کو…