محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کو تین ریجنز میں تقسیم کرنے کی تجویز، سمری وزیر اعلیٰ کو ارسال
ملتان (ایجوکیشن رپورٹر) محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کو نارتھ پنجاب، سینٹرل پنجاب اور ساؤتھ پنجاب کے تین
الگ علاقائی حصوں میں تقسیم کرنے کی تجویز سامنے آگئی ہے۔ مجوزہ منصوبے کے تحت ہر ریجن کا اپنا سیکرٹری،
سیکرٹریٹ اور ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشن ہوگا۔ مجوزہ سمری کے مطابق سکول ایجوکیشن نارتھ پنجاب کا مرکز
راولپنڈی ہوگا اور اس میں راولپنڈی، سرگودھا اور گجرات ڈویژن شامل ہوں گے۔
محکمہ تعلیم پنجاب 907 مرد و خواتین اساتذہ کو مصنوعی ذہانت کی تربیت دے گا
اسی طرح سکول ایجوکیشن سینٹرل پنجاب کا مرکز لاہور مقرر کیا جائے گا، جس میں لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور
ساہیوال ڈویژن شامل ہوں گے، جبکہ سکول ایجوکیشن ساؤتھ پنجاب کا مرکز ملتان ہوگا اور اس میں ملتان، بہاولپور
اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن شامل کیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق نارتھ، سینٹرل اور ساؤتھ زون کے لیے سیکرٹری
سکولز کی تعیناتی بالترتیب لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں کی جائے گی اور حتمی منظوری کے لیے سمری وزیر اعلیٰ
کو ارسال کر دی گئی ہے
منہاج یونیورسٹی لاہور کے کانووکیشن 2026 میں 17 سو طلبہ وطالبات کو ڈگریاں دی گئیں…
لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور کی ایڈیشنل سیشن عدالت کے جج عبد الغفار نے یونیورسٹی آف…
حیدرآباد (ایجوکیشن رپورٹر) انسدادِ رشوت ستانی کی خصوصی عدالت حیدرآباد کے جج سید خلیل…
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) نے لاہور بھر میں تعلیمی اداروں…
کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون، سائنس و ٹیکنالوجی کی انجمنِ اساتذہ نے…
کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) انٹرنیشنل مینز ڈے کے موقع پر اقرا یونیورسٹی میں کھیلوں کے مختلف…