اہم ترین

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر...

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی...

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں...

فرانس،طلبا کا احتجاج چھٹے روز میں داخل،1747گرفتار

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی...

سرکاری سکول ٹھیکے پر لینے والوں کی تعداد میں نماٰیاںاضافہ

لاہور (نیوز رپورٹر) پنجاب میں سرکاری سکولوں کو آؤٹ سورس کرنے کے تیسرے مرحلے میں ریکارڈ توڑ پیشرفت سامنے آئی ہے اور اس پروگرام کے تحت نجی شعبے کی جانب سے 20 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے مطابق اس وقت صوبے کے مزید 2 ہزار 7 سو سکولوں کو نجی انتظام میں دینے کا عمل تیزی سے جاری ہے

جبکہ اس سے قبل پہلے دو مراحل میں تقریباً 10 ہزار سرکاری سکولوں کو پہلے ہی آؤٹ سورس کیا جا چکا ہے۔ حکام نے تصدیق کی ہے کہ موصول ہونے والی درخواستوں کی سکروٹنی کا عمل فوری طور پر شروع کر دیا گیا ہے جس کے دوران تمام امیدواروں کی اہلیت اور پس منظر کی مکمل جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ

اس مرحلے میں درخواستوں کی اتنی بڑی تعداد عوامی اور نجی شعبے کے اس پروگرام پر بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاس ہے۔ پالیسی کے مطابق سکروٹنی کے عمل میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو گرمیوں کی تعطیلات کے دوران سکولوں کا انتظام باقاعدہ طور پر منتقل کر دیا جائے گا تاکہ نئے تعلیمی سال کے آغاز تک تمام انتظامی امور مکمل کیے جا سکیں۔