Categories: تازہ ترین

سندھ , طلبہ اور فارغ التحصیل نوجوانوں کے لیے انٹرن شپ اور روزگار کے مواقع بڑھانے کا فیصلہ

 کراچی (سپیشل رپورٹر)حکومت سندھ نے طلبہ اور فارغ التحصیل نوجوانوں کے لیے انٹرن شپ اور روزگار کے مواقع بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 100 سے زائد کمپنیوں سے رابطے کیے جا رہے ہیں۔

سندھ کے سینئر صوبائی وزیر اور وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا کہ انٹرن شپ اور روزگار کے مواقع بڑھانے کی غرض سے 100 سے زائد کمپنیوں کے ساتھ رابطے کیے جا رہے ہیں اور آئی ورک فار سندھ کے ذریعے نوجوانوں کی مہارتوں اور مارکیٹ کی ضروریات میں ہم آہنگی پیدا کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ورک فار سندھ پر اب تک 51 لاکھ 90 ہزار سے زائد افراد وزٹ کر چکے ہیں، ایک لاکھ 36 ہزار547 امیدوار رجسٹرڈ ہیں اور 721 کمپنیاں پلیٹ فارم پر موجودہیں۔

پاکستان میں 46 فیصد طلبہ نجی سکولوں میں زیر تعلیم، سرکاری سکولوں کے معیار اور حفاظت پر سوالیہ نشان

ان کا کہنا تھا کہ ڈجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے اب تک 31 ہزار 270 ملازمتوں کے مواقع پوسٹ کیے جا چکے، 24 ہزار 766 ملازمتیں فعال ہیں۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ امیدواروں کی جانب سے 4 لاکھ 73 ہزار 339 درخواستیں جمع کرائی جا چکی ہیں اور پلیٹ فارم کے ذریعے نوجوانوں اور آجر اداروں میں رابطے کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت سندھ روزگار کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے پر بھی توجہ دے رہی ہے۔ تحفہمنتخب کریں

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ آئی ورک فار سندھ پر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ 1,800 سے زائد مختصر تربیتی کورسز تک رسائی فراہم کی گئی ہے اور اب تک 4 ہزار 620 امیدوار اپنے کورسز مکمل کر چکے ہیں جبکہ 5 ہزار 789 امیدوار مختلف کورسز میں زیر تربیت ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پلیٹ فارم پر سرکاری اور نجی شعبے کی ملازمتوں کو خودکار طریقے سے شامل کرنے کا نظام بھی تیار کیا جا رہا ہے، منصوبے کی ابتدائی تیاری اور عمل درآمد کے لیے آئندہ ڈیڑھ سے دو ماہ کی مدت کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر نئی ملازمتوں کے الرٹس کی سہولت بھی متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

وی سی پنجاب یونیورسٹی اور ملازمین ایسوسی ایشن کے درمیان اہم ملاقات، رکی ہوئی مراعات اور مسائل کے حل پر پیشرفت

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) میاں حمزہ شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر وزیر اعظم پاکستان کے کوآرڈینیٹر…

4 گھنٹے ago

طلبہ حقوق کے لیے اسلامی جمعیت طلبہ کا رحیم یار خان سے لاہور ‘روڈ کارواں’ کا اعلان

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبہ تنظیم نے 9 نومبر سے 24 نومبر 2026ء تک رحیم…

4 گھنٹے ago

کراچی, فرسٹ ایئر سالانہ نتائج 2026 کا نئے گریڈنگ سسٹم کے تحت اعلان

کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین فقیر محمد لاکھو کی ہدایت پر…

4 گھنٹے ago

کراچی یونیورسٹی,مستحق طلبہ اور فیکلٹی آف آرٹس کے لیے 5 کروڑ کے اینڈومنٹ فنڈ کا قیام

کراچی(ایجوکیشن رپورٹر) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سیم قاسمی نے تعلیم کی ترویج…

5 گھنٹے ago

طلبہ میں سائنسی سوچ کےفروغ کیلئے سندھ میں ساڑھے 8 ہزار سائنس اساتذہ بھرتی کرنے کا اعلان

کراچی(ایجوکیشن رپورٹر) سندھ میں سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، آرٹس اور ریاضی (اسٹیم) کی تعلیم کو فروغ…

5 گھنٹے ago

پنجاب کے تعلیمی اداروں کو 48 گھنٹوں میں بنیادی سہولیات اور طلباء کی تصدیق کا حکم

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب بھر کے سکولوں میں طلباء کی مردم شماری کی منظوری کے بعد…

5 گھنٹے ago