Uncategorized

سکھر بورڈ, میٹرک امتحانات کا مسلسل تیسرا پرچہ بھی آوٹ ہو کر سوشل میڈیا پر وائرل

سکھر بورڈ: میٹرک امتحانات کا جنازہ نکل گیا، کیمسٹری کا پرچہ بھی وقت سے پہلے آؤٹ ہو کر وائرل

سکھر/خیرپور (نمائندہ خصوصی) سکھر بورڈ کے زیرِ اہتمام جاری میٹرک کے سالانہ امتحانات 2026 میں نقل مافیا کی اجارہ داری اور انتظامیہ کی نااہلی کھل کر سامنے آ گئی ہے۔

آج مسلسل تیسرا پرچہ یعنی ‘کیمسٹری’ کا پرچہ بھی وقت سے پہلے آؤٹ ہو کر واٹس ایپ گروپس اور سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گیا، جس نے امتحانات کی شفافیت پر سنگین سوالیہ نشان لگا دیے ہیں۔

امتحانی سینٹرز پر امیدوار بلا خوف و خطر نقل کر رہے ہیں اور موبائل فونز کا کھلے عام استعمال کر رہے ہیں۔ سکھر بورڈ کی جانب سے بنائی گئی خصوصی ‘چھاپہ مار ٹیمیں’ نقل رکوانے اور امتحانی مراکز پر نظم و ضبط قائم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں۔

خیرپور میں بھی نقل کا بازار گرم، سندھ حکومت پر تنقید:

خیرپور کے ناز پائلٹ اسکول، گرلز اسکول اور دیگر درجنوں سینٹرز پر نقل کا بازار گرم رہا، جہاں طلبہ کو گائیڈز اور موبائل فونز کے ذریعے جوابات فراہم کیے گئے۔

سندھ حکومت کی امتحانات کے انعقاد میں مبینہ غفلت اور محکمہ تعلیم کی ناقص کارکردگی کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ ان امتحانات کو فوری طور پر منسوخ کر کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور شفاف امتحانات کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

لاہور، سندر کے علاقے میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو دھمکیاں دینے اور توڑ پھوڑ کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…

15 منٹس ago

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…

2 گھنٹے ago

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…

2 گھنٹے ago

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…

2 گھنٹے ago

فرانس،طلبا کا احتجاج چھٹے روز میں داخل،1747گرفتار

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…

3 گھنٹے ago

میرپور بورڈ، نویں جماعت کے نتائج، 101سرکاری سکولوں کا نتیجہ صفر

آزاد کشمیر (ایجوکیشن رپورٹر) میرپور تعلیمی بورڈ آزاد کشمیر کے زیرِ اہتمام نہم جماعت کے…

4 گھنٹے ago