BISE Lahore
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے نہم جماعت کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں، امتحانات کا آغاز 17 اپریل سے ہوگا
لاہور (تعلیمی رپورٹر) پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈز نے نہم جماعت کے سالانہ امتحانات 2026 کے لیے امیدواروں کی رول نمبر سلپس جاری کرنا شروع کر دی ہیں۔ ترجمان لاہور بورڈ کے مطابق
امتحانات کا آغاز 17 اپریل سے ہوگا، جس میں صوبہ بھر سے لاکھوں امیدوار شرکت کریں گے۔ امتحانات کے پرامن اور شفاف انعقاد کے لیے تمام بورڈز نے اپنے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔
بورڈ حکام کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق، تمام پرائیویٹ (نجی) امیدوار اپنی رول نمبر سلپس اپنے متعلقہ تعلیمی بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ سے آن لائن ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
دوسری جانب، ریگولر (باقاعدہ) امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی رول نمبر سلپس اپنے متعلقہ تعلیمی اداروں سے حاصل کریں۔ بورڈز نے واضح کیا ہے کہ امیدواروں کو صرف اصل رول نمبر سلپ دکھانے پر ہی امتحانی مراکز میں داخلے کی اجازت دی جائے گی، اس لیے تمام طلبہ بروقت اپنی سلپس کا حصول یقینی بنائیں۔
پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کے محکمہ آرکائیوز اینڈ لائبریریز کے چیف لائبریرین ڈاکٹر محمد…
خانیوال(نمائندہ خصوصی ) پبلک سکول اینڈ یونیورسٹی کالج میں سائیکلنگ مقابلےسائیکلنگ بچوں کی جسمانی صحت،…
تربت (نمائندہ حصوصی) گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول تربت کی طالبات نے ریڈیو پاکستان تربت…
کوئٹہ (نمائندہ حصوصی) بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز نے اپنے سکول…
مالاکنڈ (نمائندہ حصوصی) کمشنر مالاکنڈ ڈویژن اقبال حسین باچا نے محکمہ تعلیم اور صحت میں…
ڈیرہ اسماعیل خان (نمایندہ اردہ تعلیم ڈاٹ کام) تعلیمی اداروں میں تدریسی و غیر تدریسی…