Categories: تازہ ترین

صوبے کے مختلف کالجوں میں تعینات 62 خواتین لیکچررز کے تبادلے

پشاور (ایجو کیشن رپورٹر) محکمہ ہائر ایجوکیشن، آرکائیوز اینڈ لائبریریز خیبر پختونخوا نے صوبے کے مختلف سرکاری گرلز کالجز میں تعینات 62 خواتین لیکچررز (BPS-17) کے تبادلوں اور نئی تعیناتیوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں

تبدیل ہونے والی لیکچررز تبدیل ہونے والی خواتین لیکچررز میں شہلا ناز، نازش مراد، ارم ارشد، فائزہ سعید، میا سحر، فوزیہ محسود، مهرین حمید، شائستہ نورین، مومنہ جاوید، ندا تبسم، مریم، سنبل پرویز، بخت نورین اور نگینہ سمیت دیگر شامل ہیں

متاثرہ اضلاع اور مضامین: جاری کردہ احکامات کے تحت متعدد خواتین لیکچررز کو ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، نوشہرہ، صوابی، مردان، پشاور، بنوں، کوہاٹ، چترال، دیر، کرم اور دیگر اضلاع کے سرکاری گرلز کالجز میں تعینات کیا گیا ہے
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ خواتین لیکچررز کے تبادلے بہتر عوامی مفاد کے تحت کیے گئے ہیں

۔ تبادلہ ہونے والی اساتذہ میں اردو، انگریزی، سیاسیات، کیمسٹری، نباتات، نفسیات، ریاضی، فزکس، شماریات، زولوجی، جغرافیہ، اسلامیات، اکنامکس اور کمپیوٹر سائنس سمیت مختلف مضامین کی لیکچررز شامل ہیں

تعیناتی کے ادارے تبادلہ پانے والے اداروں میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ گرلز کالج ایبٹ آباد، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ایبٹ آباد، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج مانسہرہ، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ گرلز کالج ہری پور، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نوشہرہ، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج مردان، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بنوں، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سوات، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کوہاٹ سمیت دیگر سرکاری کالجز شامل ہیں

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

افغان میڈیکل طلباء کو کلاسز لینے سے روکنے کا حکم معطل، یونیورسٹی کو تعلیم میں رکاوٹ بننے سے روک دیا

کراچی (نیٹ نیوز) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عدنان کریم میمن نے افغان میڈیکل طلباء…

14 گھنٹے ago

جامعہ کوہاٹ کی عالمی رینکنگ میں مزید بہتری، کے پی کے میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی

کوہاٹ (ایجو کیشن رپورٹر) جامعہ کوہاٹ نے بین الاقوامی جامعات کی درجہ بندی میں ایک اور…

14 گھنٹے ago

پنجاب یونیورسٹی میں نوجوان دوست اقدامات پر آگاہی سیمینار

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی میں حکومتی نوجوان دوست اقدامات پر ایک اہم آگاہی سیمینار…

14 گھنٹے ago

یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس، 49 ویں کانووکیشن کی رجسٹریشن کا آغاز

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس نے 49 ویں کانووکیشن کی رجسٹریشن کا باقاعدہ…

14 گھنٹے ago

جامعات میں انتظامی امور کو قانون کے مطابق چلایا جائے، پشاور ہائی کورٹ

انتظامی عہدوں پر باقاعدہ اور اہل افسروں کی مقرری یقینی بنائی جائے، عدالت عالیہ کی…

14 گھنٹے ago

زرعی گریجوایٹ انٹرنشپ پروگرام کے لیے 16 کروڑ جاری

لاہور (خصوصی رپورٹر) محکمہ خزانہ نے محکمہ زراعت اور وحدت کالونی مینجمنٹ کے لیے بجٹ…

15 گھنٹے ago