طلباء کا مشترکہ مسابقتی امتحان 2024ء کے نتائج کے خلاف احتجاجی مارچ اور دھرنا

نتائج میں میرٹ کی پامالی اور ناانصافی کا الزام، شفاف تحقیقات کا مطالبات

حیدرآباد (ایجو کیشن رپورٹر) طلباء ایکشن کمیٹی سندھ کے زیرِ اہتمام مشترکہ مسابقتی امتحان 2024ء کے نتائج کے خلاف زبردست احتجاجی مارچ کیا گیا، جبکہ کمیٹی کی جانب سے کمیشن سیکریٹریٹ کے باہر احتجاجی کیمپ بھی قائم کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق احتجاجی مارچ کا آغاز علامہ شمس العلماء علامہ داؤد پوٹہ لائبریری سے ہوا، جہاں سے شرکاء مارچ کرتے ہوئے کمیشن کے دفتر پہنچے۔ احتجاجی مارچ کی قیادت فرمان مگسی، راجیش کمار، فخر الزمان، زیب علی اور دیگر طلباء رہنماؤں نے کی۔ اس مارچ اور دھرنے میں مختلف اضلاع کے متاثرہ امیدواروں کے ساتھ ساتھ سیاسی، سماجی، علمی و ادبی شخصیات اور وکلاء برادری کے نمائندوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر امتحانی نتائج اور کمیشن کے خلاف مختلف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے شدید اعتراضات اٹھاتے ہوئے الزام عائد کیا کہ سی سی ای 2024ء کے نتائج میں میرٹ کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے اور اقربا پروری و غیر شفاف طریقہ کار اپنا کر مستحق و اہل امیدواروں کی حق تلفی کی گئی ہے۔

طلباء رہنماؤ ں نے واضح کیا کہ وہ ان متنازع نتائج کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پوری امتحانی و انتخابی عمل کی آزادانہ، غیر جانبدار اور شفاف تحقیقات کرائی جائیں تاکہ حقائق سامنے آ سکیں۔

احتجاجی ریلی سے سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے مرکزی رہنما روش علی بڑدی، پی ٹی آئی کے ذوالقرنین حیدر، اسلم لغاری ایڈووکیٹ، اور زرینہ بھٹو ایڈووکیٹ و دیگر نے بھی خطاب کیا اور طلباء کے مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہوئے ان سے اظہارِ یکجہتی کیا۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

دنیا بھر میں 2025 کے دوران سکولوں پر حملوں میں 33 فیصد اضافہ ہوا، یونیسکو

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے تمام متخارب فریقوں سے…

21 گھنٹے ago

اورنگی ٹاؤن، نشیوں کی سریا نکالنے کی کوشش، سکول کی دیوار گرنے سے 5 افراد جاں بحق

کراچی (کرائم رپورٹر) روشنیوں کے شہر کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن (سیکٹر 11 ایل بلاک) مومن…

22 گھنٹے ago

دانش سکول ٹبہ سلطان پور کی گورننگ باڈی کا اجلاس، جدید تدریس اور سہولیات کی فراہمی پر زور

میلسی (نامہ نگار) دانش سکول (بوائز اینڈ گرلز) ٹبہ سلطان پور کی 20ویں گورننگ باڈی…

23 گھنٹے ago

ناقص نتائج کے حامل سکول سربراہان نوکریوں سے برخاست ہوں گے۔ وزیر تعلیم

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) نہم دہم کے نتائج کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں، 20 فیصد…

23 گھنٹے ago

پنجاب 5ویں اور 8ویں کے امتحانات پیکٹا کے تحت ہوں گے، فروری 2027 کی تاریخ طے

لاہور (خصوصی رپورٹر) پنجاب میں پانچویں اور آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات کے لیے 21 لاکھ…

1 دن ago

پشاور کے 45 نجی سکولوں میں غیر قانونی افغان طلبہ کے داخلوں کا انکشاف

پشاور (نامہ نگار) پشاور کے 45 نجی سکولوں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان…

1 دن ago