Categories: داخلے

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا اوورسیز اور انٹرنیشنل طلبہ کے لیے آن لائن داخلوں کا اعلان

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا اوورسیز اور انٹرنیشنل طلبہ کے لیے آن لائن داخلوں کا اعلان، بیرونِ ملک مقیم طلبہ میٹرک سے گریجویٹ سطح تک گھر بیٹھے تعلیم حاصل کر سکیں گے: وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود

اسلام آباد (بیورو نیوز) دنیا بھر میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں اور انٹرنیشنل طلبہ کے لیے عالمی معیار کی آن لائن تعلیم کے مواقع فراہم کرتے ہوئے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2026 کے داخلوں کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کے مطابق،

اوورسیز پاکستانی اور بین الاقوامی طلبہ اب یونیورسٹی کے تعلیمی نیٹ ورک سے مکمل طور پر آن لائن طریقے سے منسلک ہو کر داخلہ حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ان طلبہ کے لیے میٹرک، انٹرمیڈیٹ، مختلف مضامین میں ایسوسی ایٹ ڈگری، بی ایس، بی ایڈ اور پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامز کا دائرہ کار فراہم کیا گیا ہے، جس کے تحت وہ گھر بیٹھے اپنی تعلیم مکمل کرنے کا بہترین موقع حاصل کر سکیں گے۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

سیاسی دباؤ اور دھمکیاں، بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کے وائس چانسلر پروفیسر حسین مہدی مستعفی

کراچی (ایجو کیشن رپورٹر) بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری میں جاری شدید انتظامی بحران…

1 گھنٹہ ago

مری، اسکول وین کھائی میں جا گری، آگ بھڑکنے سے 10 بچے جھلس کر زخمی

مری (نیوز ڈیسک) مری کے علاقے لوئر موہڑا بڑا ہوتر کے قریب اسکول کے بچوں…

6 گھنٹے ago

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں ایک روزہ ماحولیاتی کانفرنس

لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی (جی سی یو) میں ایک روزہ ماحولیاتی کانفرنس…

7 گھنٹے ago

شادمان، خاتون ٹیچر کا چوتھی جماعت کے طالب علم پر تشدد، مقدمہ درج

لاہور (سپیشل رپورٹر) شادمان کے علاقے میں اسکول کی خاتون ٹیچر کی جانب سے چوتھی…

7 گھنٹے ago

آئی ٹی شعبے کی بہتری کے لیے یونیورسٹیوں میں جدید سینٹرز قائم کریں گے، شزہ فاطمہ

  اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ…

11 گھنٹے ago

سندھ، ایم ڈی کیٹ 2026ء کے حتمی نتائج کا اعلان

کراچی (سپیشل رپورٹر) سندھ کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے لیے لیے گئے…

12 گھنٹے ago