اسلام آباد (ایجوکیشن رپورٹر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ملک میں تحقیقی کلچر کے فروغ اور باصلاحیت نوجوان محققین کی حوصلہ افزائی کے لیے پی ایچ ڈی طلبہ کے لیے "میرٹ بیسڈ مکمل فنڈڈ اسکالرشپ پروگرام” متعارف کرا دیا ہے۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد مستحق اور قابل طلبہ کو مالی مشکلات سے بے نیاز کر کے عالمی معیار کی تحقیق کا سازگار ماحول فراہم کرنا ہے۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا کہ یونیورسٹی میں تحقیقی کلچر کا فروغ ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، کیونکہ مضبوط تحقیقی بنیاد ہی پائیدار ترقی، اختراع اور علم پر مبنی معیشت کی ضامن ہوتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا:
"یہ مکمل فنڈڈ اسکالرشپ پروگرام نوجوان محققین کو قومی ترقی، سماجی مسائل کے حل اور جدید سائنسی تحقیق میں مؤثر کردار ادا کرنے کے قابل بنائے گا۔ ہماری کوشش ہے کہ یونیورسٹی کی تحقیق کو بین الاقوامی سطح تک پہنچایا جائے۔”
پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے خواہشمند اور باصلاحیت طلبہ پر زور دیا کہ وہ اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے فوراً درخواست دیں۔
پی ایچ ڈی اسکالرشپ پروگرام، اہلیت کے معیار اور درخواست جمع کرانے سے متعلق تمام تر تفصیلات علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ www.aiou.edu.pk پر دستیاب ہیں۔
فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد نے چیئرمین بورڈ…
راولپنڈی (نمائندہ حصوصی) محکمہ تعلیم نے سرکاری سکولوں کی نجکاری کے چوتھے فیز کی منظوری…
کراچی (ایجو کیشن رپورٹر)سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی کے شعبہ سپورٹس کے…
پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کے محکمہ آرکائیوز اینڈ لائبریریز کے چیف لائبریرین ڈاکٹر محمد…
خانیوال(نمائندہ خصوصی ) پبلک سکول اینڈ یونیورسٹی کالج میں سائیکلنگ مقابلےسائیکلنگ بچوں کی جسمانی صحت،…
تربت (نمائندہ حصوصی) گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول تربت کی طالبات نے ریڈیو پاکستان تربت…