Categories: داخلے

لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی، انڈرگریجویٹ داخلوں کے لیے 15 جولائی آخری تاریخ مقرر

لاہور (سٹاف رپورٹر) لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں تعلیمی سال فال 2026ء کے لیے انڈرگریجویٹ پروگرامز میں داخلوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے لیے آن لائن اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 15 جولائی 2026ء مقرر کی گئی ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق، بی ایس، بی ای، فارم ڈی اور ڈی پی ٹی پروگرامز میں داخلے فی الحال فرسٹ ایئر کے حاصل نمبروں کی بنیاد پر عارضی طور پر دیے جائیں گے۔ تاہم، حتمی داخلہ سیکنڈ ایئر کے مکمل رزلٹ کی فراہمی اور مطلوبہ تعلیمی معیار پر پورا اترنے سے مشروط ہوگا۔

سات فیکلٹیز اور 60 سے زائد پروگرامز: لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی اپنی 7 فعال فیکلٹیز کے تحت 60 سے زائد مختلف تعلیمی پروگرامز میں داخلے فراہم کر رہی ہے۔

جامعات میں نگران دور کی بھرتیاں درست قرار، پشاور ہائیکورٹ نے برطرفی کا حکومتی مراسلہ کالعدم قرار دے دیا

اہلیت کا معیار (Eligibility Criteria):

عمومی پروگرامز: انٹرمیڈیٹ، ایچ ایس ایس سی، اے لیول یا اس کے مساوی امتحانات میں کم از کم 50 فیصد نمبر حاصل کرنے والی طالبات اپلائی کرنے کی اہل ہیں۔
پروفیشنل پروگرامز (فارم ڈی، ڈی پی ٹی اور بی ای الیکٹریکل): ان پروگرامز کے لیے کم از کم 60 فیصد نمبروں کا ہونا لازمی ہے۔
انجینئرنگ انٹری ٹیسٹ: بی ای الیکٹریکل انجینئرنگ میں داخلے کے لیے یو ای ٹی لاہور، نسٹ، این ای ڈی، میوٹ، این ٹی ایس، ایٹا یا کسی بھی پاکستان انجینئرنگ کونسل (PEC) سے تسلیم شدہ ادارے کا انٹری ٹیسٹ پاس ہونا لازمی ہے۔

ٹیسٹ اور انٹرویوز کا شیڈول: یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق، مخصوص شعبہ جات کے داخلہ ٹیسٹ اور انٹرویوز کی تاریخیں اپلائی کرنے کی آخری تاریخ (15 جولائی) گزرنے کے بعد یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دی جائیں گی۔

مخصوص کوٹہ کی نشستیں: مقررہ قوانین اور کونسل ریگولیشنز کے تحت مختلف کیٹیگریز کے لیے مخصوص کوٹہ بھی رکھا گیا ہے، جن میں درج ذیل شامل ہیں:

معذور طالبات، اقلیتی برادری اور دیگر صوبوں سے تعلق رکھنے والی امیدوار۔
سپورٹس اور ہم نصابی سرگرمیوں (Co-curricular activities) کا کوٹہ۔
ایل سی ڈبلیو یو (LCWU) کے ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کی بیٹیاں۔
فارم ڈی اور ڈی پی ٹی کے لیے متعلقہ کونسل ریگولیشنز کے مطابق مختص نشستیں۔

خواہشمند طالبات کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 15 جولائی سے قبل یونیورسٹی کے آن لائن پورٹل کے ذریعے اپنی درخواستیں جمع کرائیں۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

لاہور کے گرلز کالجز کے درمیان وزیر اعلیٰ پنجاب کی تصاویر بنانے کا پینٹنگ مقابلہ

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی ہدایت پر تعلیمی اداروں میں وزیر اعلیٰ…

16 منٹس ago

ایچ ای سی نے سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کر دی

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)ائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے پاکستان بھر میں اپنے تمام دفاتر،…

46 منٹس ago

وائس چانسلر گومل یونیورسٹی کو جبری رخصت پر بھیج دیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان(نمائندہ خصوصی)گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال کو گورنر خیبر…

2 گھنٹے ago

ازبکستان کے ساتھ تعلیم، سائنس، تحقیق، مصنوعی ذہانت پر تعاون بڑھائیں گے،وجیہہ قمر

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)وزیرِ مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت وجیہہ قمر نے کہا…

2 گھنٹے ago

ہنر مند نوجوان ملک کا مستقبل ہیں،پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود

 اسلام آباد(ایجو کیشن رپورٹر)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے…

2 گھنٹے ago

وی سی پنجاب یونیورسٹی اور ملازمین ایسوسی ایشن کے درمیان اہم ملاقات، رکی ہوئی مراعات اور مسائل کے حل پر پیشرفت

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) میاں حمزہ شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر وزیر اعظم پاکستان کے کوآرڈینیٹر…

1 دن ago