لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی, منظوری کے بغیر ڈگری پروگرامز کے داخلہ فارم فروخت، ہزاروں طالبات کا مستقبل داؤ پر لگ گیا

آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور آئی ٹی سمیت اہم ڈسپلنز کو پروفیشنل کونسلز سے منظوری نہ مل سکی؛ میرٹ لسٹیں روک دی گئیں، انتظامیہ کی فارم دوسرے شعبوں میں منتقل کرنے کی ہدایت

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں مختلف ڈگری پروگرامز کے لیے داخلہ فارم فروخت کیے جانے کے باوجود متعلقہ پروگرامز کی تاحال منظوری نہ ملنے کا سنگین معاملہ سامنے آیا ہے، جس کے باعث ہزاروں طالبات کا تعلیمی مستقبل شدید متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ کے پاس آرٹیفیشل انٹیلی جنس  اور انفارمیشن ٹیکنالوجی  سمیت بعض دیگر اہم ڈگری پروگرامز کی باقاعدہ منظوری موجود نہیں تھی اور ان پروگرامز کو وفاقی کونسلز برائے پروفیشنل ڈگری ایجوکیشن سے بھی این او سی نہیں مل سکا تھا۔ مطلوبہ ایس او پیز مکمل نہ ہونے کی وجہ سے منظوری کے عمل میں رکاوٹ آئی، لیکن اس کے باوجود یونیورسٹی کی جانب سے فرسٹ ایئر کے نتائج کی بنیاد پر چار مختلف ڈسپلنز کے داخلہ فارم دڑا دڑ فروخت کیے گئے۔

ہزاروں کی تعداد میں فارمز فروخت ہونے اور طالبات کی جانب سے جمع کروائے جانے کے بعد اب ان پروگرامز کی میرٹ لسٹیں جاری نہیں کی گئیں، جس سے طالبات اور ان کے والدین میں سخت تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ موجودہ بحران سے نکلنے کے لیے یونیورسٹی انتظامیہ نے طالبات کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے داخلہ فارم دیگر فعال شعبوں میں منتقل کروا لیں۔ انتظامیہ کی اس غیر ذمہ دارانہ پالیسی پر طالبات اور تعلیمی حلقوں کی جانب سے گہری تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

خیبر پختونخوا، چیف لائبریرین پر دوہری ملازمت اور تاریخِ پیدائش میں غیر قانونی تبدیلی کے الزامات ثابت

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کے محکمہ آرکائیوز اینڈ لائبریریز کے چیف لائبریرین ڈاکٹر محمد…

2 گھنٹے ago

خانیوال،پبلک سکول اینڈ یونیورسٹی کالج میں سائیکلنگ مقابلے

خانیوال(نمائندہ خصوصی ) پبلک سکول اینڈ یونیورسٹی کالج میں سائیکلنگ مقابلےسائیکلنگ بچوں کی جسمانی صحت،…

6 گھنٹے ago

گرلز اسکول تربت کی طالبات کا ریڈیو پاکستان کا دورہ

تربت (نمائندہ حصوصی) گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول تربت کی طالبات نے ریڈیو پاکستان تربت…

6 گھنٹے ago

بیوٹمز سکول آف لاء میں موٹ کورٹ کا آغاز، قانونی تعلیم کا معیار بہتر بنانا ضروری ہے، چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ

کوئٹہ (نمائندہ حصوصی) بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز نے اپنے سکول…

6 گھنٹے ago

کمشنر مالاکنڈکا محکمہ تعلیم میں گھوسٹ ملازمین اور غیر حاضر عملے کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

مالاکنڈ (نمائندہ حصوصی) کمشنر مالاکنڈ ڈویژن اقبال حسین باچا نے محکمہ تعلیم اور صحت میں…

6 گھنٹے ago

ڈیرہ اسماعیل خان, تعلیمی اداروں میں عملے کی عارضی ایڈجسٹمنٹ منسوخ

ڈیرہ اسماعیل خان (نمایندہ اردہ تعلیم ڈاٹ کام) تعلیمی اداروں میں تدریسی و غیر تدریسی…

7 گھنٹے ago