اہم ترین

انٹرمیڈیٹ نتائج، طلبہ کا پشاور بورڈ کے خلاف احتجاج، یونیورسٹی روڈ بند

پشاور (نامہ نگار) انٹرمیڈیٹ کے حالیہ نتائج کے خلاف...

پنجاب میں ایس ٹی آئیز کی دوبارہ بھرتی اور موجودہ کی توسیع کا فیصلہ

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے...

انٹر میڈیٹ میں کپس ایجوکیشن سسٹم کی شاندار کامیابی، 73 ٹاپ پوزیشنز حاصل کر لیں

لاہور (پریس ریلیز/خصوصی رپورٹ) پاکستان بھر میں تعلیمی کامیابیوں...

وزیرِ تعلیم کے حکم کے باوجود دو ماہ بعد بھی اسلامیہ کالج میں بائیومیٹرک سسٹم اپریشنل نہ ہو سکا

پشاور (سپیشل رپورٹر) تاریخی تعلیمی ادارے اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور...

لده، ہائیر سیکنڈری سکول کے طلباء کا احتجاجی مظاہرہ اور ریلی، فنڈز عدم فراہمی پر کلاسز شروع نہ ہو سکیں

لده ( نامہ نگار) جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل مکین کے طلباء نے اپنے جائز مطالبات کے حق میں پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا اور ریلی نکالی۔ گزشتہ روز گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول لشکرکوٹ مکین کے طلباء اور پبلک کمیونٹی کے افراد نے مشترکہ طور پر سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا۔

احتجاجی مظاہرین نے شدید الفاظ میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ حکام کی جانب سے کیمپس کے قیام کی منظوری تو دی جا چکی ہے، لیکن فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث اب تک کلاسوں کا اجراء ممکن نہیں ہو سکا۔

مظاہرین نے متعلقہ اعلیٰ صوبائی حکام سے فوری طور پر فنڈز جاری کرنے کا پرزور مطالبہ کیا تاکہ علاقے کے نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے دور دراز علاقوں کا رخ نہ کرنا پڑے اور ان کا تعلیمی مستقبل محفوظ ہو سکے۔

طلباء اور مقامی کمیونٹی نے خبردار کیا کہ اگر ان کے مسائل پر فوری توجہ نہ دی گئی تو وہ پشاور میں وزیر ہائر ایجوکیشن کے دفتر اور پشاور پریس کلب کے سامنے شدید احتجاج کریں گے۔