تازہ ترین

محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا میںدو سینئر افسران کے تبادلے اور تقرریاں

محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا میں بیس گریڈ کے دو سینئر افسران کے تبادلے اور تقرریاں

پشاور (نامہ نگار) محکمہ انتظامیہ خیبر پختونخوا نے محکمہ تعلیم کے دو سینئر ملازمین کے تبادلے اور نئی تعیناتیوں کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 20 کے افسر گوہر علی خان کو ڈائریکٹوریٹ آف کریکولم اینڈ ٹیچرز ایجوکیشن (DCTE) ایبٹ آباد میں ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا ہے۔

گوہر علی خان اس سے قبل ڈائریکٹوریٹ آف ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میں اپنی تعیناتی کے منتظر تھے۔ دوسری جانب گریڈ 20 کے ہی ایک اور افسر جعفر منصور عباسی، جو اس وقت متعلقہ عہدے پر تعینات تھے، انہیں اب ڈائریکٹوریٹ آف پروفیشنل ڈویلپمنٹ (DPD) کا نیا ڈائریکٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق یہ عہدہ محمد مظفر کی 21 مارچ 2026 کو ریٹائرمنٹ کے بعد خالی ہوا تھا۔ حکومت نے دونوں افسران کو فوری طور پر اپنے نئے عہدوں کا چارج سنبھالنے کی ہدایت کی ہے تاکہ تعلیمی و انتظامی امور میں تسلسل برقرار رہے

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

لاہور، سندر کے علاقے میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو دھمکیاں دینے اور توڑ پھوڑ کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…

15 منٹس ago

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…

2 گھنٹے ago

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…

2 گھنٹے ago

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…

2 گھنٹے ago

فرانس،طلبا کا احتجاج چھٹے روز میں داخل،1747گرفتار

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…

3 گھنٹے ago

میرپور بورڈ، نویں جماعت کے نتائج، 101سرکاری سکولوں کا نتیجہ صفر

آزاد کشمیر (ایجوکیشن رپورٹر) میرپور تعلیمی بورڈ آزاد کشمیر کے زیرِ اہتمام نہم جماعت کے…

4 گھنٹے ago