ایجوکیشن منسٹرز

میٹرک کا امتحان بہت اہم ، افسران دفاتر میں نہ بیٹھیں، فیلڈ میں موجود رہیں۔ وزیر تعلیم

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) تعلیم رانا سکندر حیات کی زیر صدارت آل پنجاب کمشنرز اجلاس منعقد ہوا جس میں میٹرک کے 27 مارچ کو شروع ہونے والے امتحانات کے تناظر میں انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور شفاف امتحانات یقینی بنانے کیلئے سنٹرز کی کڑی مانیٹرنگ کی ہدایت کی گئی۔ وزیر تعلیم نے 27 مارچ سے تمام افسران کو فیلڈ میں رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کل سے افسران دفاتر میں نہ بیٹھیں اور ہر سنٹر کی مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے تمام کمشنرز، ڈی سیز، اے سیز اور دیگر افسران کو سرپرائز دوروں کی ہدایت کرتے ہوئے مزید کہا کہ پیپر لیکج اور چیٹنگ مافیا جیسے عوامل ناقابل برداشت ہیں۔ شفاف انتظامات یقینی بنانے کیلئے ہارڈ ایریاز، حساس سنٹرز سمیت تمام امتحانی مراکز کی مانیٹرنگ کے فول پروف انتظامات کئے جائیں۔ اس ضمن میں وزیر تعلیم نے تمام امتحانی سنٹرز کیلئے سیفٹی مئیرز بنائے، سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب و فعالیت یقینی بنانے کی بھی ہدایات دیں اور کہا کہ

میٹرک کا امتحان بہت اہم مینڈیٹ ہے، پہلی مرتبہ ای مارکنگ کی طرف جا رہے ہیں۔ گذشتہ سال نجی سنٹرز ختم کئے اور چیٹنگ مافیا کا خاتمہ کیا۔ اس سال بھی یہ روایت برقرار رہنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ محنت کا ثمر ملنا ہر بچے کا حق ہے۔ چیٹنگ مافیا کی سخت حوصلہ شکنی کی جائے۔ وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ اس سال نجی اداروں میں سنٹرز نہ بننے کی وجہ سے فنڈز کی بڑی بچت سامنے آئے گی۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…

51 منٹس ago

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…

1 گھنٹہ ago

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…

1 گھنٹہ ago

فرانس،طلبا کا احتجاج چھٹے روز میں داخل،1747گرفتار

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…

2 گھنٹے ago

میرپور بورڈ، نویں جماعت کے نتائج، 101سرکاری سکولوں کا نتیجہ صفر

آزاد کشمیر (ایجوکیشن رپورٹر) میرپور تعلیمی بورڈ آزاد کشمیر کے زیرِ اہتمام نہم جماعت کے…

3 گھنٹے ago

اسلام آباد ماڈل کالج برائے طالبات ایف 6 میں سٹوڈنٹس کونسل کی حلف برداری

اسلام آباد (ایجوکیشن رپورٹر) اسلام آباد ماڈل کالج برائے طالبات ایف - 6 / 2…

3 گھنٹے ago