اہم ترین

جامعہ کراچی کے پروفیسر تشدد کیس میں پیشرفت، فریقین میں صلح

کراچی (ایجو کیشن رپورٹر) جامعہ کراچی کے شعبہ علومِ اسلامیہ...

ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ امتحان کا انعقاد مکمل، امیدواروں کو ‘Answer Key’ کا انتظار

کراچی (سپیشل رپورٹر) کراچی سمیت ملک بھر میں میڈیکل اینڈ...

اسلامی جمعیت طلبہ نے ”حقوق طلبہ تحریک“ کا آغاز کردیا

لاہور/اسلام آباد(ایجو کیشن رپورٹر)ناظمِ اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان...

 ایم ڈی کیٹ میں نمبرز بڑھوانے کا جھانسہ دینے والا جعل ساز گروہ گرفتار

مردان (سپیشل رپورٹر) وفاقی تحقیقاتی ادارے مردان نے ایک بڑی...

سندھ میں 838 نئے و ازسرنو تعمیر شدہ سکولوں میں داخلہ مہم شروع کرنے کا حکم

کراچی (سپیشل رپورٹر) حکومتِ سندھ نے صوبے میں تعلیمی انقلاب...

محکمہ تعلیم میں انتظامی امور میں اہم تبدیلیاں، اختیارات تقسیم

گریڈ 17 اور اوپر کے افسران کے امور ڈی ڈی اسٹیبلشمنٹ، گریڈ 16 تک کے معاملات ڈی ڈی اسٹیبلشمنٹ ون کو تفویض

پشاور (ایجو کیشن رپورٹر) صوبائی حکومت نے محکمہ تعلیم میں انتظامی امور کے حوالے سے اہم تبدیلی کرتے ہوئے ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ میں ڈائریکٹرز کے اختیارات تقسیم کر دیے ہیں اور اساتذہ کی ترقی، تبادلوں و دیگر امور کے لیے نیا نظام نافذ کر دیا ہے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق:

  • گریڈ 17 اور اوپر کے افسران: ان سے متعلق امور ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ ٹو دیکھیں گے۔

  • گریڈ 16 تک کے امور: یہ معاملات ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ ون کو تفویض کیے گئے ہیں۔

  • اسکول لیڈرز اور ریگولرائزیشن: ایس ایس ٹیز، اسکول لیڈرز اور اساتذہ کی ریگولرائزیشن سے متعلق کیسز اب ڈپٹی ڈائریکٹر آفتاب احمد کے حوالے ہوں گے۔

  • اے سی آرز اور سنیارٹی: گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسران کی اے سی آرز، سنیارٹی اور تبادلوں سے متعلق امور بھی ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ ٹو کو سونپ دیے گئے ہیں۔

محکمہ تعلیم کے مطابق اختیارات کی اس نئی تقسیم کا مقصد انتظامی امور کو بہتر انداز میں چلانا اور اساتذہ و افسران سے متعلق معاملات کو متعلقہ شعبوں کے ذریعے جلد نمٹانا ہے۔