اہم ترین

 فیصل آباد، انٹر کالجیٹ ریسلنگ چیمپئن شپ میں پنجاب کالج کی ٹیم 7 گولڈ میڈلز کے ساتھ اول

فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف...

حافظ آباد: کار کی رکشہ کو ٹکر، 4 طالبات شدید زخمی

حافظ آباد (نمائندہ حصوصی) گوجرانوالہ روڈ پر تھانہ صدر...

ملتان, محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں گندم اگاؤ مہم کا باقاعدہ افتتاح

ملتان (ایجوکیشن رپورٹر) محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان میں گندم اگاؤ مہم اور پیداوار میں اضافے، جدید

زرعی ٹیکنالوجی کے فروغ اور کاشت کاروں میں آگہی پیدا کرنے کے لیے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی اور

بیکن ہاؤس نیشنل یونیورسٹی لاہور کے وفد نے مشترکہ طور پر مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔ اس موقع پر خطاب

کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ گندم پاکستان کی غذائی ضروریات پوری کرنے والی اہم

پنجاب کے 7 تعلیمی بورڈز میں نئے سیکرٹریز تعینات، نوٹیفکیشن جاری

ترین فصل ہے اور ملکی غذائی تحفظ کے لیے گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ

یونیورسٹی جدید تحقیق، معیاری بیج، متوازن کھادوں کے استعمال، بروقت کاشت اور جدید زرعی سفارشات کے ذریعے

گندم کی پیداوار بڑھانے کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کر رہی ہے۔ تقریب کے اختتام پر گندم اگاؤ مہم کے سلسلے میں ایک

آگاہی واک بھی کی گئی۔