یونیورسٹیاں

یو ای ٹی لاہور انجینئرنگ و ٹیکنالوجی کے میدان میں دنیا کی بہترین 201 جامعات میں شامل

یو ای ٹی انجینئرنگ و ٹیکنالوجی کے میدان میں دنیا کی بہترین 201 جامعات میں شامل


لاہور ( ایجو کیشن رپورٹر) ورلڈ کیو ایس کی جانب سے دنیا بھر کی انجینئرنگ یونیورسٹیوں کی تازہ ترین عالمی رینکنگ جاری کر دی گئی ہے، جس میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) لاہور نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 201 ویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

گزشتہ سال یو ای ٹی لاہور انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے میدان میں 205 ویں پوزیشن پر تھی، جبکہ 2026 کی رینکنگ میں یونیورسٹی نے چار درجے بہتری حاصل کر کے نمایاں پیش رفت کی ہے۔

اسی طرح دیگر مضامین کے لحاظ سے بھی یو ای ٹی لاہور کی کارکردگی قابلِ تحسین رہی۔ پیٹرولیم انجینئرنگ کے شعبے میں یونیورسٹی 51-100 کی عالمی درجہ بندی میں شامل رہی، جبکہ انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے وسیع شعبے میں 201 ویں پوزیشن حاصل کر کے دنیا کی بہترین جامعات میں اپنی جگہ بنائی۔

الیکٹریکل اور مکینیکل انجینئرنگ میں 201-250 جبکہ سول انجینئرنگ میں 201-275 کی درجہ بندی حاصل کی گئی۔ اسی طرح میٹریل سائنسز اور کیمیکل انجینئرنگ میں 301-350، کمپیوٹر سائنس میں 351-400، ریاضی میں 401-450 اور فزکس میں 551-600 کی پوزیشن حاصل ہوئی۔

مزید برآں، بزنس اینڈ مینجمنٹ سائنسز میں 601-650 جبکہ کیمسٹری میں 601-700 کی عالمی درجہ بندی حاصل کرنا ادارے کی ہمہ جہت تعلیمی ترقی کا واضح مظہر ہے۔

اس موقع پر وائس چانسلر یو ای ٹی پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر کا کہنا تھا کہ یہ کامیابیاں یو ای ٹی لاہور کی اعلیٰ تعلیمی روایات، معیاری تحقیق، اور اساتذہ و طلبہ کی مسلسل محنت اور لگن کا نتیجہ ہیں، جو ادارے کو قومی و بین الاقوامی سطح پر مزید ممتاز اور باوقار بنا رہی ہیں۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

لاہور، سندر کے علاقے میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو دھمکیاں دینے اور توڑ پھوڑ کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…

18 منٹس ago

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…

2 گھنٹے ago

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…

2 گھنٹے ago

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…

2 گھنٹے ago

فرانس،طلبا کا احتجاج چھٹے روز میں داخل،1747گرفتار

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…

3 گھنٹے ago

میرپور بورڈ، نویں جماعت کے نتائج، 101سرکاری سکولوں کا نتیجہ صفر

آزاد کشمیر (ایجوکیشن رپورٹر) میرپور تعلیمی بورڈ آزاد کشمیر کے زیرِ اہتمام نہم جماعت کے…

4 گھنٹے ago